پاکپتن :سی ٹی ڈی کی کارروائی۔۔ 3 دہشتگرد ہلاک
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)پنجاب کے شہر ملتان میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کی کارروائی میں 3 مبینہ دہشتگرد ہلاک جبکہ 5 فرار ہو گئے۔
سی ٹی ڈی حکام کے مطابق زیر حراست ملزم کی نشاندہی پر پاکپتن میں چھاپا مارا تو دہشتگردوں نے فائرنگ کردی، فائرنگ کے نتیجے میں 3 دہشتگرد مارے گئے، تمام ملزم بہاول نگر میں دہشتگردی میں ملوث تھے،دہشتگردوں کے قبضے سے بڑی تعداد میں بارودی مواد اور اسلحہ برآمد کیا گیا ہے،ہلاک ہونے والوں میں دہشت گرد عمردراز اور 2 ساتھی شامل ہیں، فرار دہشتگردوں کی تلاش کے لئے آپریشن جاری ہے۔دہشتگردوں کے قبضے سے بڑی تعداد میں بارودی مواد اور اسلحہ برآمد
یہ بھی پڑھیں: کورونا مزید21افراد کی جان لے گیا، 2257 مریضوں کی حالت تشویشناک