حضرت امیر خسرو کا عرس، وزارت مذہبی امور نے دہلی میں شرکت کے خواہشمندوں سے درخواستیں طلب کرلیں

Nov 13, 2023 | 17:50:PM
حضرت امیر خسرو کا عرس، وزارت مذہبی امور نے دہلی میں شرکت کے خواہشمندوں سے درخواستیں طلب کرلیں
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عثمان خان) وزارت مذہبی امور دہلی نے حضرت امیر خسروؒ کے عرس کی تقریبات میں شرکت کے خواہشمند پاکستانیوں سے 25 نومبر تک درخواستیں طلب کرلیں

 وزارت مذہبی امور سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق حضر ت امیرخسروؒ کا عرس 23 سے 30 اپریل 2024ء کو بھارت کے شہر نئی دہلی میں منعقد ہوگا۔

عرس کی تقریبات میں شرکت کے خواہشمند پاکستانی زائرین سے کہا گیا ہے کہ وہ 25 نومبر تک اپنی درخواستیں وزارت مذہبی امور کے زیارات سیکشن میں ارسال کردیں۔

یہ بھی پڑھیے: اکھاڑ پچھاڑ، برطانوی وزیر داخلہ برطرف، سابق وزیراعظم وزیر خارجہ مقرر

درخواستوں کی تعداد مقررہ حد سے تجاوز کرنے کی صورت میں قرعہ اندازی 25 دسمبر کو وزارت مذہبی امور میں ہوگی۔

اس حوالے سے دیگر معلومات وزارت کی ویب سائٹ پر بھی دیکھی جاسکتی ہیں۔ عرس میں شرکت کے خواہشمند زائرین کو کووڈ 19 کی صورتحال اور دونوں ممالک کے درمیان زائرین کی آمدورفت کے حوالے سے پروٹوکول کی روشنی میں دورے سے متعلق حتمی فیصلے سے آگاہ کیا جائےگا۔