امریکی محکمہ خارجہ فلسطینیوں کی بے دخلی روکنے کیلئے اسرائیل پر دباؤ ڈالے،ڈیموکریٹس اراکین 

May 13, 2021 | 14:39:PM
خبری بے دخلی روکنے کے لئے دبائو ڈالے
کیپشن: خبری بے دخلی روکنے کے لئے دبائو ڈالے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)امریکی ایوان نمائندگان کے 2 درجن سے زائد اراکین نے فلسطینیوں کو  جبری بے دخل سے روکنے کے لیے اسرائیل پر دباؤ ڈالنے کا مطالبہ کیا ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق امریکی ایوان نمائندگان کے 25 ڈیموکریٹک اراکین نے مقبوضہ بیت المقدس کے علاقے شیخ جراح سے فلسطینیوں کو بےدخل کرنے کے معاملے پر امریکی وزیر خارجہ کو خط لکھا ہے۔ڈیموکریٹس اراکین نے خط میں کہا ہے کہ مشرقی بیت المقدس مغربی کنارے کا حصہ ہے، مشرقی بیت المقدس کے علاقوں سے ہزاروں فلسطینیوں کی جبری بےدخلی پر گہری تشویش ہے۔اراکین کا یہ بھی کہنا تھا کہ عالمی قوانین کے مطابق اسرائیل نے مغربی علاقے پر فوجی قبضہ کیا ہوا ہے، امریکی محکمہ خارجہ فلسطینیوں کی بے دخلی روکنے کے لیے اسرائیل پر دباؤ ڈالے۔

خیال رہے کہ گزشتہ چند روز سے اسرائیل نے فلسطینیوں پر ظلم و بربریت کا بازار گرم کر رکھا ہے اور اسرائیلی فضائیہ کے حملوں میں متعدد رہائشی عمارتوں کو نشانہ بنایا گیا جس میں اب تک 70 سے زائد فلسطینی شہید اور سیکڑوں زخمی ہو چکے ہیں۔
 یہ بھی پڑھیں:    اسرائیل کو تسلیم کرنیوالے مسلم ممالک آنکھیں کھلیں،فضل الرحمان کابیت المقدس حملے پرردعمل