غیر قانونی پاسپورٹ کے ذریعے انسانی سمگلنگ میں ملوث گینگ کا سرغنہ گرفتار

Mar 13, 2024 | 17:39:PM
غیر قانونی پاسپورٹ کے ذریعے انسانی سمگلنگ میں ملوث گینگ کا سرغنہ گرفتار
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(طیب سیف)فیڈرل انویسٹیگیشن ایجنسی ( ایف آئی اے )  نے غیر قانونی پاسپورٹ کے ذریعے انسانی سمگلنگ میں ملوث گینگ کے سرغنہ کو گرفتار کر لیا۔

 ذرائع کے مطابق ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل اسلام آباد نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے افغان شہریوں کو غیر قانونی پاکستانی شناختی کارڈ، پاسپورٹ جاری کرنے اور غیر قانونی پاسپورٹ کے ذریعے انسانی سمگلنگ میں ملوث گینگ کے سرغنہ کو گرفتار کر لیا، چھاپہ مار ٹیم نے ملزم دوست محمد کو پشاور سے گرفتار کیا، گرفتار ملزم غیر قانونی شناختی کارڈ اور پاسپورٹ کے اجراء میں ملوث مختلف ایجنٹوں کا لیڈر ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی، کمسن ایان اور انابیہ لاپتہ، پولیس کی تحقیقات کہاں تک پہنچیں؟

مذکورہ گینگ نے متعدد افغان شہریوں کو غیر قانونی طور پر پاکستانی شناختی کارڈ اور پاسپورٹ جاری کروائے، قبل ازیں مذکورہ مقدمے میں نادرا کے 7 جبکہ امیگریشن اور پاسپورٹ آفس کے 19 افسران، 4 افغان شہری اور 5 ایجنٹس بھی گرفتار ہو چکے ہیں۔

سرغنہ ملزم کو پہلے سے گرفتار ملزمان کی نشاندہی پر گرفتار کیا گیا، ایف آئی اے کی چھاپہ مار ٹیم میں سب انسپیکٹر کاشف ریاض، ندیم اعوان، ہیڈ کانسٹیبل سمیع اللہ اور فرخ شامل ہیں۔