کامیابیوں کیلئے ضروری ہے اپوزیشن ارکان پارلیمان سے مستعفی نہ ہوں،بلاول بھٹو

Mar 13, 2021 | 22:49:PM
 کامیابیوں کیلئے ضروری ہے اپوزیشن ارکان پارلیمان سے مستعفی نہ ہوں،بلاول بھٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہاہے کہ کامیابیوں کا تسلسل جاری رکھنے کیلئے ضروری ہے کہ اپوزیشن ارکان پارلیمان سے مستعفی نہ ہوں، پارلیمان سے استعفے دینے یا نہ دینے کا معاملہ اہم ہے، پی ڈی ایم کے پلیٹ فارم سے فیصلے کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کی جانب سے زرداری ہاؤس اسلام آباد میں عشائیہ عشائیے میں سرکردہ پی پی رہنماو¿ں، سینیٹرز اور وکلا شریک ہوئے،ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو نے چیئرمین سینیٹ انتخابات پر گفتگو کی، چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہاکہ یہ غلط تاثر پیدا کیا جارہا ہے کہ کچھ اپوزیشن سینیٹرز نے جان بوجھ کر غلط مہر لگائی، کسی سینیٹر نے غلط مہر نہیں لگائی، مجھے اپوزیشن کے تمام سینیٹرز پر مکمل اعتماد ہے۔
ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ سیکرٹری سینیٹ کی ہدایات کی روشنی میں سینیٹرز کو امیدوار کے خانے میں کہیں بھی مہر لگانے کی ہدایات کی گئی تھیں،اپوزیشن کے تمام سینیٹرز نے یوسف رضا گیلانی کو ووٹ دیا، پیپلزپارٹی، مسلم لیگ ن، جمعیت علمائے اسلام اور عوامی نیشنل پارٹی سمیت اپوزیشن کی تمام جماعتیں پی ڈی ایم کے پلیٹ فارم پر متحد ہیں۔
انہوں نے کہاکہ کیمروں کی تنصیب کا معاملہ واٹر گیٹ کی طرح ایک بڑا سکینڈل ہے، پریزائیڈنگ آفیسر کا فیصلہ جلد ہائی کورٹ میں چیلنج کریں گے، ہمیں انصاف کی امید ہے،چیئرمین پی پی نے کہاکہ پارلیمان میں سلیکٹڈ عمران خان کے خلاف ہم نے بڑی کامیابیاں سمیٹی ہیں، عمران خان کی حکومت اپنا اعتماد کھوچکی ہے، پارلیمان کے ذریعے ہم حکومت کا خاتمہ کرسکتے ہیں۔