نادرا نے گزشتہ 2 سالوں میں شہریوں کی سہولت  کیلئے کتنے سسٹم متعارف کروائے؟

Jun 13, 2023 | 12:51:PM
 نادرا شہریوں کوسہولیات اور ڈیٹا محفوظ بنانے کے پیش نظر سسٹم میں جدت کیلئے سرگرم رہتا ہے۔ نادرا کی جانب سے گزشتہ 2 سالوں میں 45
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(کلیم اختر) نادرا شہریوں کوسہولیات اور ڈیٹا محفوظ بنانے کے پیش نظر سسٹم میں جدت کیلئے سرگرم رہتا ہے۔ نادرا کی جانب سے گزشتہ 2 سالوں میں 45 "ڈیجیٹل پبلک گوڈ" متعارف کرائے گئے۔

آنکھوں کے ذریعے بائیومیٹرک تصدیق کا انتہائی قابل اعتبار نظام ’آئرس‘ متعارف کرایا گیا۔ شہریوں کو گھر بیٹھے شناختی کارڈ کے اجراء کیلئے پاک آئی ڈی موبائل ایپ متعارف کروائی گئی۔ نوجوان، سٹارٹ اپ، انٹرپرینیور کیلئے نشان پاکستان کے نام سے پلیٹ فارم متعارف کروایا گیا۔

جنسی مجرموں کیلئے قومی رجسٹری سروس، آٹومیٹک انگلیوں سے شناخت کا سسٹم متعارف کروایا گیا۔ کنسیٹیوشن موبائل ایپ، ڈیجیٹل مردم شماری، اجازت آپ کی اپلیکیشنز متعارف کروائی گئیں۔ ڈیجیٹل پی او اے، ای کچہری اور کھلی کچہری کے ذریعے شہریوں کے مسائل حل کیے گئے۔

ٹرانس جینڈرز کیلئے ہیلپ لائن، اقلیتی برادری کو رجسٹر کرنے کیلئے کمپیئن کا بھی آغاز کیا گیا اور ای ہیلتھ ، ملٹی فنگر بائیو میٹرک تصدیق کے لئے بھی خاص سسٹم متعارف کروایا گیا۔