بے سہارا، بیروز گار  افراد کیلئے اچھی خبر۔۔۔

Jun 13, 2021 | 13:25:PM
بے سہارا، بیروز گار  افراد کیلئے اچھی خبر۔۔۔
کیپشن: فوٹو(فائل)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)پنجاب حکومت نے بی آئی ایس پی احساس کفالت کیش پروگرام دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ دوسرے مرحلے میں کویڈ 19 کے باعث مشکلات کا شکار 40 لاکھ مستحقین کو  12 ہزار کیش رقم فراہم کی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق حکومت نے احساس کفالت کیش پروگرام  کے تحت مشکلات کا شکار مستحقین کو امدادفراہم کی جائے گی۔ شہر میں 11 مقامات پر احساس کفالت سینٹرز بنائے جائیں گے۔ گزشتہ برس 35 مقامات پر احساس کفالت سینٹرز بنائے گئے۔ بی آئی ایس پی احساس کفالت پروگرام آئندہ ہفتے شروع ہوجائے گا۔ پروگرام کے تحت 40 لاکھ مستحقین کی مالی امداد کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔مراسلے میں کہا گیا ہے سینٹر، نادرا اور بینک کیلئےسہولیات کی فراہمی کو یقینی بنائے، کھلے مقامات پر کفالت سینٹرز قائم کئے جائیں۔ چیف سیکرٹری، ڈویژنل کمشنرز کےفوکل پرسن نامزد کئے جائیں، ڈپٹی کمشنرز، متعلقہ بینک اور نادرا کے فوکل پرسن نامزد کئے جائیں۔ اسی طرح پولیس، ضلعی انتظامیہ، سول ڈیفنس عملہ تعینات کیا جائے۔ بی آئی ایس پی احساس کفالت کیش پروگرام  کو کامیاب بنانے کے لئے پنجاب حکومت نے انتظامیہ کو ہدایات جاری کردیں۔

یہ بھی پڑھیں:  بجٹ ظالمانہ۔عمران خان کے عوام دشمن معاشی اقدامات کو بے نقاب کرتا رہوں گا:بلاول بھٹو زرداری