پی ٹی آئی کے ساتھ اتحاد نہیں ہوا، امیر جماعت اسلامی خیبرپختونخوا

Feb 13, 2024 | 20:58:PM
پی ٹی آئی کے ساتھ اتحاد نہیں ہوا، امیر جماعت اسلامی خیبرپختونخوا
کیپشن: پروفیسر محمد ابراہیم (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) امیر جماعت اسلامی خیبرپختونخوا نے واضح کیا ہے کہ پی ٹی آئی کے ساتھ کوئی اتحاد نہیں ہوا۔

پروفیسرمحمد ابراہیم نے ایک بیان میں کہا کہ پی ٹی آئی جس کیساتھ بھی حکومت بنانا چاہے ان کو اختیار ہے، جماعت اسلامی کا نام استعمال کرنے کا اخلاقاً کوئی جواز نہیں بنتا۔

قبل ازیں پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان رؤف حسن نے کہا تھا کہ وفاق اور پنجاب میں ایم ڈبلیو ایم کے ساتھ جبکہ خیبرپختونخوا میں جماعت اسلامی کے ساتھ مل کر حکومت بنائیں گے۔

علاوہ ازیں جماعت اسلامی اور پی ٹی آئی کے مابین حکومت سازی کیلئے رابطے ہوئے ہیں، نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی سے رابطہ ہوا ہے، تاحال کوئی حتمی فیصلے نہیں ہوئے۔

یہ بھی پڑھیے: شہباز شریف کا بی اے پی رہنما سردار خالد مگسی کو فون، حکومت سازی میں شمولیت کی دعوت

پی ٹی آئی کے آزاد امیدوار عوامی مینڈیٹ رکھتے ہیں،عوامی مینڈیٹ کے تحفظ کیلئے جماعت اسلامی کی ضرورت پڑی تو خوش آمدید کہیں گے، عوامی مینڈیٹ کے احترام میں ضرورت پڑی تو جماعت اسلامی پی ٹی آئی کا ساتھ دے گی۔

دوسری جانب خیبر پختونخوا میں مزید دو نشستیں ہارنے کے بعد آئندہ اسمبلی میں جماعت اسلامی کی نمائندگی ختم ہوگئی ہے۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے ابتدائی نتائج میں جماعت اسلامی 3 نشستیں جیتنے میں کامیاب ہوگئی تھی۔