عمران خان کے ہیلی کاپٹر کا خرچہ پناہ گاہوں کے اخراجات سے زیادہ

Feb 13, 2023 | 13:46:PM
عمران خان کے ہیلی کاپٹر کا خرچہ پناہ گاہوں کے اخراجات سے زیادہ
کیپشن: شلٹر ہومز کو عمران خان کے ٹریڈ مارک کے طور پر پیش کیا گیا، حقیقت اس کے برعکس
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) پناہ گاہوں (شیلٹر ہومز ) کو عمران خان کے ٹریڈ مارک کے طور پر پیش کیا گیا تا کہ ظاہر کیا جا سکے کہ وہ غریبوں کا کتنا خیال رکھتے ہیں لیکن ان کے سفری اخراجات پناہ گاہوں پر ہونیوالے  اخراجات سے کئی گنا زیادہ ہے۔

 گزشتہ برس اپریل میں وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب کی جانب سے جاری کیے گئے دستاویزات کے مطابق سابق وزیراعظم عمران خان کی رہائش گاہ (بنی گالہ) سے وزیر اعظم ہاؤس تک کے سفری اخراجات شیلٹر ہومز کے کل اخراجات سے تقریباً 6گُنا زیادہ ہیں۔

دستاویزات کے مطابق  پاکستان بیت المال (پی بی ایم,  PBM) کی زیر نگرانی ملک بھر میں کل 39 احساس پناہ گاہیں قائم کی گئیں تھیں جن میں  اس پروگرام کے تحت بے گھر افراد کو بنیادی طور پر صحت کی دیکھ بھال اور رہائش کیلئے محفوظ ماحول مہیا کیا جانا تھا۔ اس پروگرام  کا بنیادی مقصد بے گھر افراد کو حفظان صحت کے اصولوں کے مطابق تیار خوراک وغیرہ سمیت متعدد پہلوؤں کا خیال رکھتے ہوئے قابل احترام انداز سے معیاری خدمات فراہم کرنا تھا۔

دستاویزات کے مطابق  پروگرام کے آغاز سے اب تک 39 احساس پناہ گاہیں فعال ہیں اور مالی سال 2022 کے مہینے  مارچ  تک 18 کروڑ 30 لاکھ روپے سے زائد رقم خرچ ہو چکی ہےاور بیت المال (PBM) نے ڈونرز کے ذریعے خوراک کی فراہمی کیلئے گاڑیاں بھی خریدیں۔ خیال رہے کہ ’احساس۔ کوئی بھوکا نہ سوئے‘ (EKBNS) پروگرام کے  آغاز سے لیکر اب تک 40 گاڑیاں کام کر رہی ہیں۔ 

ضرور پڑھیں :مجھے کہیں گے 15 دن بعد الیکشن کرائیں تو ہم کرا دیں گے:محسن نقوی

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سرکاری اعداد و شمار کے مطابق شلیٹر ہومز پر  مارچ 2022 تک16 کروڑ، 10 لاکھ اور 88 ہزار روپے خرچ ہو چکے ہیں جبکہ غریبوں کی بھلائی پر کیے جانے والے اخراجات کے مقابلے میں عمران خان کی رہائش گاہ سے دفتر تک کے سفر ی  اخراجات کی مد میں قومی خزانے سے 98 کروڑ  40 لاکھ روپے خرچ کیے گئے ہیں۔ 

واضح رہے کہ یہ تفصیلات پی  ڈی ایم PDM  حکومت نے اقتدار میں آنے کے بعد سابق وزیراعظم کے ہیلی کاپٹر استعمال کے اخراجات کے حوالے سے جاری کی تھیں اور ان  دستاویزات کے مطابق سابق وزیر اعظم عمران کے سفری اخراجات 47 کروڑ 23 لاکھ اور ساٹھ ہزار روپے تھے جس میں سفر سے زیادہ ہیلی کاپٹر کی دیکھ بھال پر زیادہ اخراجات آئے جو کہ 51 کروڑ 19 لاکھ اور 95 ہزار روپے تھے۔ 

دستاویزات کے مطابق عمران خان کے سفری اخراجات  اگست 2018 سے دسمبر 2018 تک  37 کروڑ 93 لاکھ روپے ،  2019 میں 13 کروڑ 19 لاکھ 40 ہزار روپے، 2020 میں 14 کروڑ 35 لاکھ 50 ہزار روپے، 2021 میں 12 کروڑ 38 لاکھ روپےجبکہ 2022 میں جنوری سے مارچ کے دوران 35 کروڑ 14 لاکھ روپے ہیں۔سفری اخراجات کے علاوہ صرف مالی سال 2018  سے 2019 کے دوران  وزیر اعظم ہاؤس اور وزیراعظم سیکریٹریٹ کے بجلی کے  بل  14 کروڑ 91 لاکھ 90 ہزار روپے تھے۔