کھربوں کی سرکاری زمین اور کرایہ صرف پانچ ہزار روپے؟ خواجہ آصف

Feb 13, 2023 | 11:17:AM
کھربوں کی سرکاری زمین اور کرایہ صرف پانچ ہزار روپے؟ خواجہ آصف
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کھربوں روپے مالیت کی سرکاری زمینوں پر بنےگالف کلبوں کے حکومتی کرائے پر سوال اٹھا دیا ہے۔

سوشل میڈیا پر جاری بیان میں وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ پاکستان میں اربوں ڈالر کی سرکاری زمین پر  200 گالف کلب بنے ہوئے ہیں۔ ایک  ایک کلب اور گالف کورس کھربوں کی زمین پر ہے جبکہ حکومت کو ان کا کرایہ صرف 5000 ہزار روپے دیا جاتا ہے۔ 

مزید پڑھیں:  قوموں کی تعمیر و ترقی تعلیم سے ہی ممکن ہے:گورنر پنجاب

ان کا مزید کہنا تھا کہ اگر غریبوں کے گھر سرکاری زمینوں پر بنے ہوں تو حکومت ان پر بلڈوزر چلا دیتی ہے مگر امیروں کو کوئی پوچھنے والا نہیں ہے۔ ایسے معاشرے تباہ و برباد ہو جاتے ہیں۔