قوموں کی تعمیر و ترقی تعلیم سے ہی ممکن ہے:گورنر پنجاب

Feb 12, 2023 | 23:23:PM
 قوموں کی تعمیر و ترقی تعلیم سے ہی ممکن ہے:گورنر پنجاب
کیپشن: گورنر پنجاب بلیغ الرحمنٰ  (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)گورنر پنجاب بلیغ الرحمنٰ  نے کہا کہ حکومت کاروباری افراد کی جانب سے ملک میں رفاعی سرگرمیوں میں شرکت کو نہایت قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔

اپٹما کے سر پرستِ اعلٰی ڈاکٹر گوہر اعجاز اور غیر منافع بخش ادارے گرین کریسنٹ ٹرسٹ کے اشتراک سے تقریب  کا انعقادہوا، تقریب میں گورنر پنجاب  نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی،تقریب میں صوبائی وزیر صنعت و تجارت ایس ایم تنویر اور صنعت کاروں سمیت معروف کاروباری اور سماجی شخصیات نے شرکت کی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر پنجاب بلیغ الرحمن کا کہنا تھا کہ  پسماندہ علاقوں کے لوگوں کو معیاری تعلیم اور صحت کی سہولیات کی فراہمی میں مخیر حضرات کا تعاون قابل تحسین ہے، حکومت غیر سرکاری اداروں کے جانب سے پسماندہ طبقات کے بچوں کو تعلیم دینے کے کار خیر میں بھرپور تعاون فراہم کرے گی، گورنر پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ قوموں کی تعمیر و ترقی تعلیم سے ہی ممکن ہے۔

یہ بھی پڑھیں: خاتون کے ہاں  بیک وقت 4 بچوں کی پیدائش