کراچی میں خنکی بڑھنے اور درجہ حرارت میں کمی کا امکان

Dec 13, 2023 | 10:12:AM
کراچی میں خنکی بڑھنے اور درجہ حرارت میں کمی کا امکان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( محمد حماد )محکمہ موسمیات نے کراچی میں خنکی بڑھنے کے ساتھ درجہ حرارت میں کمی کا امکان ظاہر کیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق  کہ بلوچستان میں مغربی سلسلے کے زیر اثر متوقع بارشوں کے باعث ہفتے کی رات سے شہر قائد میں سرد ہواؤں کی نئی لہر بلوچستان کے راستے داخل ہونے کا امکان ہے،جس کے نتیجے میں کراچی میں درجہ حرارت گرنے کا بھی امکان ہے.
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ  کراچی کا موسم اس وقت آبر آلود اور ٹھنڈا ہے،آئندہ آنے والے دنوں میں شہر کا موسم مزید سرد رہنے کا امکان ہے،کراچی میں کم سے کم درجہ حرارت 14 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا،موجودہ درجہ حرارت 15 ڈگری ہے اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 26 سے 28 ڈگری سینٹی گریڈ جانے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات کے مطابق ہوا میں نمی کا تناسب 56 فیصد ہے۔

یہ بھی پڑھیں:لاہور آلودگی کے اعتبار سے دنیا بھر میں چوتھے نمبر پر آگیا

ماہرموسمیات کا کہنا ہے کہ  شمال مشرق سے ہوائیں 10سے 13 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں۔