راولپنڈی پچ معطلی کے قریب؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی جانب سے راولپنڈی اسٹیڈیم کی پچ کو اوسط سے بھی کم قرار دے دیا گیا۔
آئی سی سی کے مطابق پنڈی پچ کے 2 ڈی میرٹ پوائنٹس ہوگئے ہیں۔ڈی میرٹ پوائنٹس پانچ برس تک برقرار رہیں گے اور مزید ڈی میرٹ پوائنٹس پر پنڈی وینیو کی میزبانی خطرے میں پڑ سکتی ہے۔
JUST IN - The verdict is in on the Rawalpindi pitch used during the first Test between Pakistan and England ????#PAKvENG | #WTC23https://t.co/PQO7PS2cTj
— ICC (@ICC) December 13, 2022
آئی سی سی کا کہنا ہےکہ 5 ڈی میرٹ پوائنٹس پروینیو کو 12 ماہ کے لیے انٹرنیشنل کرکٹ کی میزبانی کے لیے معطل کردیا جائے گا۔یاد رہے کہ پنڈی اسٹیڈیم کی پچ کو لےکر سابق کرکٹر اور کرکٹ ماہرین نے سوالات اٹھائے تھے جب کہ چیئرمین پی سی بی رمیز راجا نے بھی پچ پر مایوسی کا اظہار کیا تھا۔