کینو ،سنگترہ ،وٹامنز سے بھر پور جا دوئی پھل

Dec 13, 2020 | 00:36:AM
 کینو ،سنگترہ ،وٹامنز سے بھر پور جا دوئی پھل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play


(24نیوز )سردیوں کا مشہور زمانہ پھل کینو،سنگترہ ہے ۔ترشا وہ پھلوںمیں اس میں سب سے کم کیلوریز ہوتی ہیں،یعنی صرف 35 کیلوریز کے مقابلے میں مالٹے میں 60 کیلوریز ہوتی ہیں۔جبکہ اس میں وٹامن سی کی مقدار باقی سٹرس پھلوں کے مقابلے میں سب سے زیادہ ہوتی ہے۔سٹرس خاص طور پر کینو میں چھلکے اور گودے کے درمیان ایک سفید تہ ہوتی ہے جسے انگریزی میں پتھ ،Pith کہتے ہیں عموماََ لوگ اسے کھانے سے کتراتے ہیں۔
تفصیلا ت کے مطا بق جدید تحقیق کہتی ہے کہ یہ فائبر سے بھرپور پھل ، جو صحت کیلئے انتہائی مفید ہوتا ہے۔فرانس میں کینو بچوں کو ہاضمے کیلئے اور ہچکیاں روکنے کیلئے جبکہ چین میں یہ متلی اور ہاضمے کیلئے تواتر سے استعمال کیا جاتا ہے۔انتہائی کم کیلوریز کے باعث یہ وزن کرنے میں بھی انتہائی سود مند واقع ہوا ہے۔اس میں چونکہ وٹامن سی کی بہت زیادہ مقدار پائی جاتی ہے جس کے سبب یہ موسمی بیماریوں اور انفیکشن وغیرہ کے سامنے بہترین ڈھال ہے۔وٹامن سی کی فراوانی اور پوٹاشیم اور نمکیات کی کم سطح کے باعث یہ خون کی شریانوں کو سکڑنے سے روکتا ہے جس کے سبب خون کی روانی اعتدال کے ساتھ جاری رہتی ہے۔لہٰذا ایک طرف بلڈ پریشر اعتدال میں رہتا ہے تو دوسری جانب دل کے دورے کے خطرات بھی کم ہو جاتے ہیں۔اکثر ماہر امراض قلب یہ بھی کہتے ہیں کہ چونکہ اس میں وٹامن سی ,وٹامن بی 6,پوٹاشیم اور فائبر موجود ہے جس کے سبب یہ دل کی صحت کو بہتر بناتا ہے اور فالج کے خطرات کو 49 فیصد کم کر دیتا ہے ۔