شہباز شریف کو عدالت سے بڑا ریلیف مل گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)لاہورکی احتساب عدالت نے وزیراعظم شہبازشریف کی عدالت سے حاضری معافی کی درخواست منظورکرلی ۔
تفصیلات کے مطابق لاہورکی احتساب عدالت میں وزیراعظم شہباز شریف سمیت دیگرملزموں کے خلاف منی لانڈرنگ سمیت دیگر مقدمات کی سماعت ہوئی، وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے 3 کیسز میں آج حاضری معافی کی درخواست جمع کرا دی گئی،وزیراعظم شہبازشریف کی لیگل ٹیم نےعدالت میں حاضری معافی کی درخواست دائر کی جس میں استدعا کی گئی کہ وزیراعظم شہباز شریف آج عدالت پیش نہیں ہو سکتے اس لئےعدالت حاضری معافی کی درخواست منظور کی جائے۔
پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈرحمزہ شہباز احتساب عدالت کے روبرو پیش ہوئے اور حاضری مکمل کرائی جس کے بعد عدالت نے انھیں واپس جانےکی اجازت دے دی۔ عدالت نے شہبازشریف کی حاضری معافی کی درخواست منظور کرتے ہوئے کیسز کی سماعت 28 اپریل تک ملتوی کردی۔
یہ بھی پڑھیں: ایم کیو ایم نے بڑا فیصلہ کرلیا