عید کے بعد تمام پاکستانیوں کے لئے ویکسینیشن کھول دیں گے:  اسد عمر

Apr 13, 2021 | 13:05:PM
 این سی او سی کے سربراہ اسد عمر (فائل فوٹو)
کیپشن:  این سی او سی کے سربراہ اسد عمر (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)این سی او سی کے سربراہ اسد عمرنے کہا ہے کہ عید کے بعد تمام پاکستانیوں کے لئے ویکسینیشن کھول دیں گے اور حکومت کی کوشش ہے عید الفطر کے بعد ڈیڑھ سے 2لاکھ ویکسین روزانہ لگائیں۔

 اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسد عمر نے کہا کہ روزانہ 60 سے 70 ہزار ویکسین لگائی جا رہی ہے اور ابھی 9 لاکھ سے زائد ویکسین دستیاب ہے۔ اب تک 6لاکھ ہیلتھ ورکرز کو ویکسین لگائی جا چکی ہے۔ 8،10 دن پہلے انتظامیہ نے کچھ سخت انتظامات کئے جس کی وجہ سے اب کچھ وباء کے بڑھنے میں ٹہراؤ لگ رہا ہے۔ انہوں نے شکوہ کیا کہ انتظامیہ نے بھی صحیح کام نہیں کیا۔سربراہ این سی او سی نے مزید کہا کہ پورے خطے میں برطانوی وائرس پھیلا ہوا ہے اور جس طرح کے حفاظتی اقدامات اور عمل درآمد ہونا چاہیے تھا وہ نہیں ہوا۔ انہوں نے کہا کہ 13 لاکھ سے زیادہ لوگوں کو ویکسین لگائی جا چکی ہے۔

 وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا کہ حکومتی اقدامات سے کرونا کا پھیلاؤ روکنے میں کچھ کمی آئی ہے لیکن عوام نے رمضان المبارک اور بالخصوص آخری عشرے میں احتیاط نہ کی تو صورتحال بگڑ سکتی ہے۔ اگر ایسا ہوا تو حکومت کے پاس سخت اقدامات کے علاوہ کوئی چارہ نہیں رہے گا۔سربراہ این سی او سی نے عوام سے بھرپور احتیاط کرنے کی اپیل بھی کی۔

 یہ بھی پڑھیںانسانی زندگیاں بچانا اہم ذمہ داری۔ٹریفک جام کلیئر کیا جائے:یاسمین راشد