انسانی زندگیاں بچانا اہم ذمہ داری۔ٹریفک جام کلیئر کیا جائے:یاسمین راشد

Apr 13, 2021 | 12:41:PM
انسانی زندگیاں بچانا اہم ذمہ داری۔ٹریفک جام کلیئر کیا جائے:یاسمین راشد
کیپشن:  یاسمین راشد (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے مظاہرین سے اپیل کی ہے کہ اس وقت ایمبیولینسز گاڑیوں کی لمبی قطاروں میں پھنسی ہوئی ہے، براہ کرم انسانی زندگیاں بچانے کیلئے ٹریفک جام کلیئر کیا جائے۔

 ڈاکٹر یاسمین راشد کاعوام سے اپیل کرتے ہوئے کہنا تھا کہ کورونا کی خطرناک لہر کا سامنا ہے، اس عالمی وبا کے باعث کئی مریضوں کو سانس کا مسئلہ ہے۔ ٹریفک جام کی وجہ سے مریضوں کو مشکلات ہیں۔ انسانی زندگیاں بچانے کیلئے ٹریفک جام کلیئر کیا جائے، اپیل ہے کم ازکم ایمبولینسز کو راستہ دیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں:جنوبی وزیرستان۔ سکیورٹی فورسز کا آپریشن۔ دہشتگرد پیر عرف اسد  ہلاک