آئی فون صارفین کیلئے بڑی خوشخبری

Sep 12, 2023 | 16:26:PM
 آئی فون صارفین کا انتظار  اب ختم، آج رات آئی فون 15 لانچ کیا جائے گا، جو اپنے ساتھ 4 نئے ماڈلزمیں 5 نئے فیچرز لے کر آرہا ہے۔ آئی فون 15 کی نئی سیریزآئی فون 15، آئی فون 15 پلس، آئی فون 15 پرو اور آئی فون 15 پرو میکس پر مشتمل ہے۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) آئی فون صارفین کا انتظار  اب ختم، آج رات آئی فون 15 لانچ کیا جائے گا، جو اپنے ساتھ 4 نئے ماڈلزمیں 5 نئے فیچرز لے کر آرہا ہے۔ آئی فون 15 کی نئی سیریزآئی فون 15، آئی فون 15 پلس، آئی فون 15 پرو اور آئی فون 15 پرو میکس پر مشتمل ہے۔

اس نئی سیریز میں نئے رنگوں کے علاوہ سائز اور شکل میں بھی معمولی تبدیلیاں کی گئی ہیں۔

11 سال بعد اس بار آئی فون 15 میں چارجنگ پورٹ کو تبدیل کیا گیا ہے۔ نئے آئی فون میں چارجنگ پورٹ یو ایس بی سی ٹائپ انسٹال کی گئی ہے، جس کے نتیجے میں ڈیٹا کی منتقلی زیادہ مؤثر اور تیز ہوگی۔

یورپی ممالک کی درخواستوں کے جواب میں ایپل نے آئی فون کے نئے ماڈلز پر یونیورسل یو ایس بی چارجنگ پورٹ شامل کیا ہے۔

اس سال آئی فون پرو ماڈلز کے لیے ٹائٹینیم کا فریم استعمال کیا گیا ہے، جو پچھلے سال کے پرو ماڈلز کے مقابلے ہلکے وزن کے ہوں گے۔

آئی فون 15کے پرو ماڈلز، 15 پرو اور 15 پرو میکس میں نئی ​​اے 17 بایونک چپ شامل کی گئی ہے جس کے باعث یہ کہا جا رہا ہے کہ نئے ماڈلز کی رفتار پچھلے ماڈلز سے زیادہ تیز ہوگی۔

نئے ماڈلز میں ایک اور اہم تبدیلی کی گئی ہے، اس سال پرو ماڈلز کے لیے سائلنٹ سوئچ کی جگہ ایکشن بٹن کا اضافہ کیا گیا ہے، جسے متعدد مقاصد کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔

آئی فون 15 پرو ماڈلز کے لیے گزشتہ ماڈلز کی نسبت ریم میں 2 جی بی کا مزید اضافہ کیا گیا ہے جو کہ اب 8 جی بی ریم کر دیا گیا ہے، اور ساتھ ہی کیمرا سیٹ اپ میں پیری اسکوپ فوٹو کیمرا شامل کیا گیا ہے جس کے بعد آپٹیکل زوم میں کافی اضافہ دیکھنے کو ملے گا۔

مزید پڑھیں:  گاڑیوں کی فروخت میں بہتری آنے لگی

آئی فون 15 پرو ماڈلز کو پچھلے ماڈلز سے 2 جی بی ریم سے 8 جی بی ریم تک اپ گریڈ کیا گیا ہے، کیمرہ سیٹ اپ میں پیری اسکوپ فوٹو کیمرہ بھی شامل کیا گیا ہے، جس کے بعد آپٹیکل زوم میں نمایاں اضافہ ہوگا۔

مختلف مارکیٹنگ فرموں کے مطابق آئی فون کے نئے ماڈلز کی قیمت 200 ڈالرز تک بڑھ جائے گی، لیکن ابھی واضح نہیں کہ قیمت میں کتنا اضافہ کیا جا سکتا ہے۔