اے این ایف کی بڑی کارروائی، 134 کلو سے زائد منشیات برآمد

Sep 12, 2023 | 10:11:AM
اے این ایف کی بڑی کارروائی، 134 کلو سے زائد منشیات برآمد
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ارشاد قریشی)اے این ایف کا منشیات اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن جاری،5 کارروائیوں کے دوران 134 کلوگرام سے زائد منشیات برآمد، 10 ملزمان گرفتار۔
تفصیلات کے مطابق اینٹی نارکوٹکس فورس کی جانب سے منشیات سمگلرز کےخلاف کریک ڈاؤن کا سلسلہ جاری ہے، کوٹ عبدالمالک انٹرچینج ملتان کے قریب  کارروائی کرتے ہوئے کار سے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کر لی، دوران تلاشی گاڑی سے72 کلو چرس، 48 کلو افیون ، 3 کلو آئس اور 1 کلوہیروئن برآمد ہوئی،کار سوار پشاور کے رہائشی دونوں ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔

لاہور میں رینجرز کے ساتھ مشترکہ کارروائی میں 4 ملزمان کو گرفتار  کیا گیا، ملزمان کے قبضے سے 4 کلو 650 گرام ہیروئن برآمد ہوئی،نیازی بس سٹاپ لاہور کے قریب خانیوال کے رہائشی ملزم سے 2.4 کلو چرس اور 1.2 کلو افیون برآمد ہوئی، ملتان میں دوران کارروائی مسافر بس میں سوار ملزم سے ایک  کلو آئس برآمد ہوئی، چاغی کا رہائشی ملزم منشیات کوئٹہ سے ملتان اسمگل کر رہا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:ملک بھر میں بجلی چوروں کیخلاف کریک ڈاؤن، پاکپتن میں 37 لاکھ کا جرمانہ

ڈی جی خان میں کارروائی کے دوران گاڑی سے ایک کلوآئس برآمد ہوئی،دوران کارروائی قلعہ عبداللہ اور پشاور کے رہائشی 2 ملزمان گرفتار کیے گئے ،ترجمان اے این ایف کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان کے خلاف انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔