ڈینگی وائرس اور ملیریا کے حملے نہ تھم سکے

Oct 12, 2023 | 11:52:AM
 ڈینگی اور ملیریا جیسی علامات کے لاتعداد مریض سامنے آئے ہیں۔ پراسرار وائرس سے لاحق ہونے والا یہ مرض تیزی سے پھیل رہا ہے۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(زاہد چودھری، علی حمزہ زیدی) ڈینگی اور ملیریا جیسی علامات کے لاتعداد مریض سامنے آئے ہیں۔ پراسرار وائرس سے لاحق ہونے والا یہ مرض تیزی سے پھیل رہا ہے۔

 لاہور کے مختلف ہسپتالوں میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں ڈینگی بخار کے 73 نئے مریض رپورٹ ہوچکے ہیں۔  ڈینگی بخار میں مبتلا 61 مریض بدستور ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔  گزشتہ 24 گھنٹوں میں شہر کے  621 مقامات سے ڈینگی لاورا برآمد ہوا ہے۔ طبی ماہرین  کا کہنا ہے کہ اگلے تین ماہ ڈینگی کیلئے بہت اہم ہیں، شہری ایس او پیز پر عملدرآمد کریں۔ 

مزید پڑھیں: مصر نے غزہ کے پناہ گزینوں کو محفوظ راہداری فراہم کرنے سے انکار کردیا

دوسری جانب حیدرآباد سمیت سندھ بھر میں ملیریا کے کیسز میں خوفناک حد تک اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ رواں سال صوبہ بھر میں جنوری سے 10 اکتوبر تک 3 لاکھ 500 سے زائد ملیریا کے کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔صوبے میں سب سے زیادہ کیسز 1 لاکھ 21 ہزار 647 کیسز حیدرآباد ڈویژن میں رپورٹ ہوئے۔ ملیریا کے سبب اب تک دو اموات رپورٹ ہوئی ہیں۔

رپورٹ  کے مطابق میرپورخاص ڈویژن میں 78 ہزار 962 کیسز رپورٹ ہوئے۔ لاڑکانہ ڈویژن میں 72 ہزار سے زائد , سکھر میں 13 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے، شہید بے نظیر آباد ڈویژن میں 12 ہزار جبکہ کراچی ڈویژن میں سب سے کم 2 ہزار 289 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔