شہباز شریف کا نام دوبارہ ای سی ایل میں ڈالنے کا فیصلہ

Nov 12, 2021 | 13:49:PM
شہباز شریف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کا فیصلہ
کیپشن: شہباز شریف، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)وفاقی حکومت نےسابق وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کا فیصلہ کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق قومی احتساب بیورو (نیب) نے مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف، سابق وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ اور سابق وزیر اعظم نواز شریف کے پرنسپل سیکرٹری فواد حسن فواد کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے کی سفارش کر دی۔

سرکاری ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ شہباز شریف، قائم علی شاہ اور فواد حسن فواد کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی منظوری دے گی، ذرائع کا یہ بھی بتانا ہے کہ ابھی وزارت داخلہ کو کابینہ کی سمری موصول نہیں ہوئی، سمری موصول ہوتے ہی وزارت داخلہ تینوں شخصیات کے نام ای سی ایل میں ڈال دے گی۔

یاد رہے کہ شہباز شریف کا نام پہلے ہی ای سی ایل پر ہے اور نیب کی جانب سے تینوں شخصیات کے نام سابق ادوار میں کرپشن کے مختلف الزامات پر ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش کی گئی ہے۔
  وفاقی کابینہ نے  سر کولیشن کے ذریعے سابق وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف کا نام ای سی ایل پر ڈالنے کی سمری کی منظوری دے دی،نیب کی سفارش پر شہباز شریف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی منظوری دی گئی۔

یاد رہے اب دوبارہ شہباز شریف کا نام ای سی ایل پر ڈالنے کی منظوری دی گئی۔

یہ بھی پڑھیں:    وزیر توانائی نے گیس کے حوالے سے بری خبر سنا دی۔۔۔۔