عمران خان کو کسی بھی مقدمے میں پیر تک گرفتار نہ کرنے کا حکم 

May 12, 2023 | 18:14:PM
عمران خان کو کسی بھی مقدمے میں پیر تک گرفتار نہ کرنے کا حکم 
کیپشن: عمران خان اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیشی کیلئے آتے ہوئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(احتشام کیانی)اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کو ملک بھر میں درج کسی بھی مقدمے میں پیر تک گرفتار نہ کرنے کا حکم دیدیا،عدالت نے کہاکہ 9 مئی کے بعد عمران خان کیخلاف کوئی نیا مقدمہ بھی درج ہوا تو گرفتاری نہ کی جائے ۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس طارق محمود جہانگیری اور جسٹس سردار اعجاز اسحاق نے عمران خان کی دہشتگردی کے مقدمات میں ضمانتوں کی درخواستوں پر سماعت کی، وکیل عمران خان نے کہاکہ 9 مئی کے بعد درج مقدمات میں حفاظتی ضمانت منظور کی جائے۔
دوران سماعت عمران خان روسٹرم پر آگئے ، عمران خان نے کہاکہ خدشہ ہے کہ مجھے ہائی کورٹ سے نکلنے پر دوبارہ گرفتار کر لیا جائے گا ،رانا ثنا اللہ نے بیان دے رہے ہیں کہ مجھے دوبارہ گرفتار کر لیا جائے گا ، حالات قابو سے باہر ہیں فوج اور عوام کو ایک دوسرے کے سامنے لا یا جا رہا ہے ،باہر رہوں گا تو روک سکوں گا ،حالات کنٹرول سے باہر ہوئے تو ملک میں تباہی ہو گی ۔
اسلام آباد ہائی کورٹ نے عمران خان کو پیر تک کسی بھی مقدمے میں گرفتاری سے روک دیا ،عدالت نے کہاکہ کوئی خفیہ مقدمہ ہو تو اس میں بھی پیر تک گرفتار نہ کیا جائے ۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان کی رہائی کیخلاف مسلم لیگ ن میدان میں نکلے گی ،مریم نواز کو ٹاسک مل گیا