انٹرنیٹ کب تک بند رہے گا؟ پی ٹی اے کا بیان سامنے آگیا

May 12, 2023 | 14:24:PM
  انٹرنیٹ کب تک بند رہے گا؟ پی ٹی اے کا بیان سامنے آگیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے موبائل انٹرنیٹ سروس کی بحالی سے متعلق بیان جاری کر دیا۔

پی ٹی اے کا کہنا ہےکہ ملک بھرمیں موبائل انٹرنیٹ سروس تاحکم ثانی معطل رہیں گی تاہم براڈ بینڈ انٹرنیٹ سروس بحال رہے گی،موبائل انٹرنیٹ سروس کو تاحکم ثانی معطل رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور وزارت داخلہ نے موبائل انٹرنیٹ سروس معطل کرنے کے احکامات جاری کئے تھے۔

 پی ٹی اے کا کہنا ہےکہ وزارت داخلہ نے موبائل انٹرنیٹ سروس بحال کرنے کی کوئی ہدایت جاری نہیں کی۔

 یہ بھی پڑھیں: ملکی تاریخ میں کتنے وزرائے اعظم گرفتار ہوئے؟