برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں پھر اضافہ۔۔

May 12, 2021 | 12:23:PM
برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں پھر اضافہ۔۔
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)پولٹری مافیا کی ملی بھگت یا حکومتی نااہلی  مرغی کے گوشت کی قیمت کو بریک نہ لگ سکی،شہر میں برائلر گوشت کی قیمت میں  مزید اضافہ کر دیا گیا۔

 تفصیلات کے مطابق   مرغی کے گوشت کی قیمت کو بریک تو نہ لگ سکی لیکن اضافے کا سلسلہ تسلسل سے جاری ہے۔ اب ایک مرتبہ پھر سے شہر میں برائلر گوشت کی قیمت میں 7 روپے فی کلو مزید اضافہ کر دیا گیا جس کے بعدمرغی کا گوشت 422روپے سے بڑھ کر 429 روپے فی کلو ہو گیا صافی گوشت کی480 روپے فی کلو سے بھی زائد میں فروخت جاری ہے۔زندہ برائلر مرغی کا تھوک ریٹ 288روپے ، پرچون ریٹ 296روپے کلو مقرر کیا گیا جبکہ فارمی انڈوں کا سرکاری نرخ 136 روپے درجن پر برقرار ہے۔

  قیمت میں اضافے کا یہ سلسلہ آج کی بات نہیں بلکہ گزشتہ کئی روز سے  مرغی کے گوشت کی اونچی اڑان جاری ہے۔عید قریب آتے ہی صرف چکن ہی نہیں بلکہ   شہر بھر میں  مٹن  کا سرکاری ریٹ 900 روپے مارکیٹ میں 1500 روپے فی کلو تک فروخت ہونے لگا۔بیف کا سرکاری ریٹ 450 روپے، مارکیٹ میں 750 روپے فی کلو تک فروخت ہونے لگا، سرکاری نرخ نامہ صرف ریٹ لسٹوں کی حد تک رہ گیا۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ شہر میں جو چیز بھی لینے جاؤ من مانے ریٹ لیے جاتے ہیں جا ئیں تو کدھر جا ئیں اب عید پر کیا کھائیں ۔صرف صارفین ہی نہیں دکاندار بھی بڑھتی قیمتوں سے شدید پریشان ہیں کہتے ہیں اتنا مہنگا گوشت خریدنے گاہک نہیں آتے سارا دن فارغ بیٹھے رہتے ہیں اکا دکا گاہک ہی آتے ہیں۔

 یہ بھی پڑھیںعید پر موسم کیسا رہے گا۔۔۔؟