اسٹیٹ بینک کاعیدالفطر پر نئے کرنسی نوٹ جاری نہ کرنےکا فیصلہ

May 12, 2021 | 00:20:AM
 اسٹیٹ بینک کاعیدالفطر پر نئے کرنسی نوٹ جاری نہ کرنےکا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے کرونا وائرس کے باعث عیدالفطر کےموقع نئے کرنسی نوٹ جاری نہ کرنے کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان میں بچوں کو نئے کرنسی نوٹ سے’عیدی‘ دینے کا رواج ہے تاہم ہر سال کی طرح یہ مزید مہنگا ہورہا ہے جبکہ کراچی کے علاقے بولٹن مارکیٹ میں نئے نوٹوں کی گڈھی مہنگے داموں فروخت ہورہی ہے۔
اسٹیٹ بینک کے اعلامیے کے مطابق سال 2017 میں مرکزی بینک نے 168ارب روپے مالیت کے نئے نوٹ جاری کئے تھے جبکہ سال 2018 کی ایک پریس ریلیز کے مطابق نئے نوٹ حاصل کرنےوالوں کی شرح میں 50فیصد اضافہ ہوا ہے جن کی تعداد 18لاکھ سے تجاوز کرکے 27لاکھ تک پہنچ چکی ہے۔
گزشتہ دو سالوں سے کرونا وائرس کے باعث اسٹیٹ بینک نے ایس اوپیز کا خیال رکھتے ہوئے عیدالفطر پرنئے نوٹ جاری نہیں کررہا ہے۔
 واضح رہے کہ 10، 20 روپے والے نوٹوں کی گڈھی 200، 200روپے اضافی وصول کئے جارہے ہیں جبکہ اسی طرح 50، 100 روپے والی گڈھیوں پر 500روپے تک وصول کئے جارہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:شاہد خاقان عباسی نے وزیر اعظم کے موقف کی تائید کردی