“ شور شرابہ کرنے سے ہار جیت میں تبدیل نہیں ہوگی”فیصل واوڈا

Mar 12, 2021 | 15:55:PM
“ شور شرابہ کرنے سے ہار جیت میں تبدیل نہیں ہوگی”فیصل واوڈا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)سینٹ الیکشن سے متعلق نئی نئی پیش گوئی کرنے والے حکومتی سینیٹر فیصل واوڈا نے ایک اور پیش گوئی کرڈالی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو میں سینیٹر فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ چیئرمین سینیٹ اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے حوالے سے میرا اسکور کل تک 54 پچپن اور چھپن تھا مگر آج ترپن، چون اور پچپن ہے۔ایوان بالا میں چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے الیکشن کے موقع پر خفیہ کیمروں کے منظر عام پر آنے پر فیصل واوڈا نے منطقی انداز میں کہا کہ میرے بھائی کی جیب میں کوئی چیز ہو، مجھے پتاہو اس کا مطلب ہے وہ چیز میں نے ڈالی ہے۔

اس موقع پر اپوزیشن کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے سینیٹر فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ گالیاں دینے اور شور شرابہ کرنے سے آپ کی ہار جیت میں تبدیل نہیں ہوگی، اب ملک کی سالمیت اور بقا کی باری آگئی ہے، ان بے ایمانوں کو کسی حال میں نہیں چھوڑوں گا۔واضح رہے کہ آج نو منتخب 48 سینیٹرز نے حلف اٹھایا، سینیٹرمظفرحسین شاہ نے منتخب سینیٹرز سے حلف لیا۔

ایوان بالا میں چیئر مین اور ڈپٹی چیئرمین کا انتخاب آج ہوگا ، چیئرمین سینٹ کیلئے حکومتی امیدوار صادق سنجرانی اور اپوزیشن کے امیدوار یوسف رضا گیلانی جبکہ ڈپٹی چیئرمین سینٹ کے لیے پی ڈی ایم کے عبد الغفور حیدری اور حکومت کے مرزا محمد آفریدی میں کانٹے کا مقابلہ متوقع ہیں۔چیئرمین سینٹ کاانتخاب تین بجے خفیہ ووٹنگ سے ہوگا ، نئے چیئرمین منتخب ہونے کے بعد ڈپٹی چیئرمین کے لیے ووٹنگ کرائی جائے گی۔