پاکستان کیلئے قرض پروگرام کی منظوری ، پہلی قسط جاری کرنے کا فیصلہ 

Jul 12, 2023 | 22:11:PM
پاکستان کیلئے قرض پروگرام کی منظوری ، پہلی قسط جاری کرنے کا فیصلہ 
کیپشن: آئی ایم ایف اور پاکستان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے قرض پروگرام کی منظوری دے دی۔
تفصیلات کے مطابق آئی ایم ایف نے پاکستان پاکستان کیلئے قرض پروگرام کی منظوری دیدی، ایگزیکٹو بورڈ نے 3 ارب ڈالرز قرض پروگرام منظور کرلیا، آئی ایم ایف نے ایک ارب 20 کروڑ ڈالرز فوری طور پر جاری کرنے کی منظوری دےدی۔

آئی ایم ایف نے کہاہے کہ 3 ارب ڈالر قرض پروگرام سے بیرونی ادائیگیوں میں توازن آئے گا، قرض پروگرام کے تحت پاکستان کو اہداف پر عملدرآمد کرنا ہوگا، پاکستان کیلئے بجٹ میں مقررہ اہداف پر عملدرآمد کرنا لازم ہے،پاکستان کو ایکسچینج ریٹ کو مارکیٹ بیسڈ کرنا ہوگا، پاکستان کو سخت مانیٹری پالیسی اختیار کرنے کی ضرورت ہے،ادارہ جاتی اور توانائی سیکٹر کیلئے اصلاحات ناگزیر ہیں۔

پہلی قسط 1.2 ارب ڈالر اور باقی رقم 2 اقساط میں جاری کی جائےگی،باقی رقم پروگرام کی مدت کے دوران مرحلہ وار دی جائیگی،ایک ارب 80 کروڑ ڈالر کی بقیہ رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط ہو گی۔

دوسری جانب وزیراعظم شہبازشریف نے اپنے ٹوئٹ میں کہا ہے کہ آئی ایم ایف ایگزیکٹیو بورڈ نے سٹینڈبائی معاہدے کے تحت 3ارب ڈالر کی منظوری دی ہے، معاہدے کی منظوری ملکی معیشت کو مستحکم کرنے کی حکومتی کوششوں کیلئے اہم پیش رفت ہے۔
وزیراعظم نے ایم ڈی آئی ایم ایف اوران کی پوری ٹیم سے تعاون پر اظہار تشکرکرتے ہوئے کہاکہ وزیرخزانہ اسحاق ڈاراوران کی ٹیم کی پوری ٹیم کی کاوش قابل تحسین ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اہم وزیر کو عہدے سے ہٹانے کی سمری گورنر کو موصول