پنجاب اور پختونخوا کے بیشتر علاقوں میں بارشوں کی پیشگوئی

Jul 12, 2023 | 21:38:PM
پنجاب اور پختونخوا کے بیشتر علاقوں میں بارشوں کی پیشگوئی
کیپشن: موسم (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)محکمہ موسمیات نے پنجاب اور خیبرپختونخوا کے بیشتر علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کردی۔
محکمہ موسمیات نے رپورٹ میں کہا ہے کہ اسلام آباد میں آندھی تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے ،خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا،تاہم دیر، سوات، شانگلہ، بونیر،ایبٹ آباد ، مانسہرہ، ہری پور میں آندھی تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوسکتی ہے، پشاور، نوشہرہ، صوابی، مردان، کرم اورکوہاٹ میں آندھی تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوسکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پائلٹ نے جہاز میں خاتون مسافر کو پروپوز کردیا، آگے سے کیا ردعمل آیا؟ ویڈیو وائرل
رپورٹ کے مطابق پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا ،مری، گلیات،راولپنڈی، اٹک، چکوال، منڈی بہاؤالدین، جہلم، گجرات،میں آندھی تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ، سیالکوٹ، نارووال، لاہور، حافظ آباد، قصور ،شیخوپورہ اور گوجرانوالہ میں آندھی تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔
محکمہ موسمیات کاکہناہے کہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا،سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا، ادھر کشمیر میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے تیز ہواو¿ں اور گرج چمک کےساتھ بارش کا امکان ہے ،گلگت بلتستان میں مطلع جزوی طور پر ابرآلود اور موسم خشک رہے گا ۔

یہ بھی پڑھیں: اہم وزیر کو عہدے سے ہٹانے کی سمری گورنر کو موصول