سلیبس مکمل کرائے بغیر امتحانات طلبا کے ساتھ زیادتی ہے: احسن اقبال

Jul 12, 2021 | 21:01:PM
سلیبس مکمل کرائے بغیر امتحانات طلبا کے ساتھ زیادتی ہے: احسن اقبال
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے کہاہے کہ سلیبس مکمل کرائے بغیر امتحانات طلبا کے ساتھ زیادتی اور ظلم ہے، لاکھوں طلبا کے مستقبل میں وزیر تعلیم کی انا حائل ہے۔
 قومی اسمبلی اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہاکہ ہم نے50 لاکھ بچوں کا نصاب مکمل ہونے تک امتحانات موخر کرنے کا کہا تھا، ہم نے ضمنی امتحانات کو سالانہ امتحانات قرار دینے کا مطالبہ کیا تھا، ہمارا مقصد نصاب کا مکمل ہونا اور طلبا کو فیل ہونے سے بچانا تھا۔
مسلم لیگ ن کے رہنما نے کہاکہ بچوں کو زبردستی امتحانات میں بٹھایا گیا جن سے ان کا کیرئیر خراب ہوگا، ان کاکہناتھا کہ کورونا صورتحال میں دو سال قبل بتایا تھا کہ تعلیم کے شعبے میں چیلنج ہوگا، حکومت نے دو سالوں میں سلیبس مکمل کرانے کی کوئی سنجیدہ کوشش نہیں کی۔
احسن اقبال نے کہاکہ سلیبس مکمل کرائے بغیر امتحانات طلبا کے ساتھ زیادتی اور ظلم ہے، لاکھوں طلبا کے مستقبل میں وزیر تعلیم کی انا حائل ہے،انہوں نے کہاکہ ہم نے تجویز دی کہ سپلیمنٹری امتحانات کو سالانہ امتحانات ڈیکلئیر کیا جائے، اشرافیہ کی ایک نشانی یہ بھی ہے کہ آپ زمینی حقائق سے لاتعلق ہیں، اپوزیشن امتحانات پر سیاست نہیں قومی ذمہ داری پوری کر رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: میٹرک کے 4 ،ایف اے اور ایف ایس سی کے کتنے مضامین کا امتحان ہوگا؟؟؟شفقت محمود کا قومی اسمبلی میں اہم بیان