ایران کےساتھ جوہری معاہدے میں ناکامی سے پورا خطہ خطرناک مرحلے میں داخل ہوجائےگا،سعودی وزیر خارجہ 

Dec 12, 2022 | 00:34:AM
سعودی وزیر خارجہ ، شہزادہ فیصل بن فرحان، ایران، جوہری معاہدے، ناکامی، پورا خطہ،
کیپشن: سعودی وزیر خارجہ ابوظہبی میں منعقدہ فورم سے اظہار خیال کر رہے ہیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)سعودی وزیرخارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے کہاہے کہ ایران کے ساتھ جوہری معاہدے میں ناکامی سے پورا خطہ خطرناک مرحلے میں داخل ہوجائے گا،اگر ایران نے ایٹمی ہتھیار حاصل کر لئے تو خطے کے باقی ممالک اپنی سلامتی کو یقینی بنانے کی کوشش کریں گے۔
ابوظہبی میں منعقدہ فورم سے اظہار خیال کرتے ہوئے سعودی وزیرخارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے کہا کہ خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان کی جانب سے خلیجی ممالک کے درمیان تعاون کا وژن جلد پیش کیا جائے گا،ہم خطے کو محفوظ اور مستحکم دیکھنا چاہتے ہیں،خطے کی سلامتی کےلئے ہم ملکر کام کریں گے۔
شہزادہ فیصل بن فرحان نے کہاکہ سعودی عرب اگلے پانچ سالوں میں جی ٹوئنٹی ممالک میں سب سے ترقی کرنے والا ملک ہوگا،سعودی عرب ایک واضح روڈ میپ کے ذریعے تبدیلیوں سے گزر رہا ہے،ان کاکہناتھا کہ ہر امریکی انتظامیہ کا نقطہ نظر ہے مگر خطے میں اسکے مفادات ایک ہی ہیں،امریکہ کا ہمارے خطے میں اہم کردار ہے،امریکہ کے ساتھ ہمیں حقیقی اسٹرٹیجک ڈائیلاگ کی ضرورت ہے۔
سعودی وزیر خارجہ نے کہاکہ روس کے ساتھ ہمارے تعلقات نے امریکہ اور یوکرائن کے قیدیوں کی رہائی میں اہم کردار ادا کیا ہے،تیل کی قیمت صارفین اور تیل کی پیداوار کرنے والے ممالک کیلئے منصفانہ ہونی چاہئے،ان کا کہناتھا کہ تیل کی قیمتوں کے حوالے سے امریکہ کو وضاحت کر دی گئی ہے،سعودی عرب اور اوپیک کی پالیسیاں واضع ہیں جس کا مقصد مارکیٹ میں استحکام رکھنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پرویز الٰہی نے اسمبلی تحلیل نہیں کی تو ہم استعفیٰ دیدیں گے‘ہاشم ڈوگر