خونیں فٹ پاتھ 100  زندگیاں نگل گیا  ،عوا م  میں خو ف  و ہرا س

Dec 12, 2020 | 23:18:PM
خونیں فٹ پاتھ 100  زندگیاں نگل گیا  ،عوا م  میں خو ف  و ہرا س
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز )خونیں فٹ پاتھ جو 100 افراد کی جان لے چکی ،اب وہاں لو گ جا نے سے گھبرانے لگے ہیں۔برطانیہ میں ایک سمندری کنارے سے قریبی چھوٹے جزیرے تک جانے والا ایک پیدل راستہ 600 سال پرانا ہے لیکن یہی راستہ ایک خوفناک راہ گزر بھی ہے۔ جہاں اب تک 100 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔
تفصیلا ت کے مطا بق 600سال قدیم بروم وے ایک طرح کی فٹ پاتھ ہے جو ایسیکس کے ساحل سے فول نیس نامی جزیرے تک جاتا ہے اور صرف پیدل چلنے کے قابل ہے۔ سردیوں میں دھند، یا پانی کی ابھرتی لہر میں راستہ گم ہوجاتا ہے۔ اس صورت میں یہاں چلنے والے راہ بھٹک کر ڈوب جاتے ہیں۔دوسری جانب سخت ناہموار راہ پر گڑھے، دلدل اور ڈھلانیں ہیں جو انسانوں کو نگلنے کیلئے کافی ہیں۔ یہی وجہ ہے شدید بارشوں میں بھی یہ راستہ بند ہوجاتا ہے۔ عام دنوں میں بھی وقت کے مختلف پہر میں سمندری لہروں میں نشیب و فراز آتے رہتے ہیں اور وہاں لوگ پھنس کر جان کی بازی ہار جاتے ہیں۔