افغانستان میں ہمارا کوئی فیورٹ نہیں ۔آرمی چیف ۔ عراقی وزیر خارجہ اور غیر ملکی سفیروں کی ملاقاتیں

Aug 12, 2021 | 17:16:PM
افغانستان میں ہمارا کوئی فیورٹ نہیں ۔آرمی چیف ۔ عراقی وزیر خارجہ اور غیر ملکی سفیروں کی ملاقاتیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے عراقی وزیر خارجہ کی ملاقات،پاک فوج کی دہشتگردی کے خلاف قربانیوں کو سراہا۔

تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاویدباجوہ سے عراق کے وزیرخارجہ نے ملاقات کے دوران دفاعی، ترقیاتی امور میں تعاون کا یقین دلایا۔
 ملاقات میں علاقائی علاقائی سیکیورٹی ، افغان عمل پر تبادلہ خیال سمیت دونوں ملکوں کے درمیان شعبوں میں تعاون کے امور زیر غور آئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے پاکستان میں تعینات جرمنی، اٹلی اور ہالینڈ کے سفیروں نے بھی ملاقات کی، فرانس کے قائم مقام سفیر بھی اس میں ملاقات شریک تھے۔
سفیروں سے ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سیکورٹی پر تفصیلی بات چیت کی گی جبکہ افغانستان کی صورتحال اور یورپی یونین سے باہمی تعاون پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ 
آرمی چیف نے کہا کہ ہماری خواہش ہے کہ صرف افغانستان میں امن استحکام لانے کا مقصد حاصل کیا جائےافغانستان میں ہمارا کوئی فیورٹ نہیں ہم صرف وہاں امن چاہتے ہیں کیونکہ افغانستان میں امن ہوگا تو پاکستان میں بھی امن ہوگا۔ پاکستان یورپی یونین کے ساتھ اپنے تعلقات کو بڑی اہمیت دیتا ہے۔ ہم مختلف شعبوں میں باہمی مفاد کے تحت یورپی یونین سے تعاون بڑھانا چاہتے ہیں۔
آرمی چیف سے ملنے والے سفیروں نے خطے میں امن واستحکام کے لئے پاکستان کے کردار کو سراہا۔ غیر ملکی سفیروں نے ہر سطح پر پاکستان کے ساتھ تعاون کو مزید بڑھانے کا اعادہ کیا۔
یہ بھی پڑھیں:پاکستان کابیلسٹک میزائل غزنوی کا کامیاب تجربہ