ستے پیٹرول کی فراہمی،موٹرسائیکل مالکان  کی آخر کار سنی گئی ،صوبوں سے ڈیٹا طلب

Apr 12, 2023 | 15:02:PM
ستے پیٹرول کی فراہمی،موٹرسائیکل مالکان  کی آخر کار سنی گئی ،صوبوں سے ڈیٹا طلب
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)مہنگے پٹرول سے پریشان عوام کی سنی گئی،وفاقی حکومت کی جانب سے موٹرسائیکل مالکان کو سستے داموں پیٹرول کی فراہمی کا منصوبہ عنقریب شروع ہونے کا امکان ہے۔

حکام کے مطابق وفاقی حکومت نے موٹرسائیکل مالکا ن کو سستے داموں پیٹرول کی فراہمی کے منصوبے کیلئے صوبوں سے رجسٹرڈ موٹر سائیکلوں کی ڈیٹا محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکشن سے طلب کیا ہے جسے نادرا سے منسلک کیا جائیگا۔

موٹر سائیکل مالکان کے کوائف چیک کیے جانے کے بعد انہیں ماہانہ سستے داموں پیٹرول دیا جائیگا،محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن بلوچستان نے رجسٹرڈ موٹرسائیکلوں کا ڈیٹا وفاقی حکومت کو فراہم کردیا ہے جس کے مطابق صرف بلوچستان میں رجسٹرڈ موٹرسائیکلوں کی تعداد 5 لاکھ سے زائد ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بشریٰ خان کی درخواست !عدالت سے اہم خبر آ گئی

 دوسری جانب وزیرمملکت پیٹرولیم مصدق ملک نے کہا ہے کہ روس سے سستے تیل کی درآمد اسی مہینے شروع ہو جائے گی، روس سے ملکی ضرورت کا 33 فیصد خام تیل منگوایا جائے گا،غریب اور امیر کا ٹیرف الگ کر دیا ہے،حکومت کی عوام کو سستے داموں پیٹرولیم مصنوعات  کی فراہمی یقینی بنانے کی کوششیں کامیاب ہونگی،مصدق ملک نے کہا کہ عوام کو خوشخبری سناتے ہوئے کہا کہ  روس سے سستا تیل خریدنے کیلئے حتمی بات چیت ہو رہی ہے، پاکستان روس سے تیل درآمد کیلئے پہلا آرڈر اسی مہینے دے گا، روس سے کارگو پاکستان پہنچنے میں 26 سے 27 دن لگتے ہیں، روس سے تیل خریداری پر امریکا اور یورپ سمیت کسی کواعتراض نہیں، پہلا کارگو آنے سے معلوم ہوگا ہماری ریفائنریز کتنا خام تیل صاف کر سکتی ہیں تاہم عالمی مارکیٹ سے سستا تیل خریدیں گے تو پاکستان کے عوام کو ہی فائدہ ہوگا۔

 وزیرمملکت پیٹرولیم مصدق ملک نےکا مزید کہنا تھا کہ  پاکستان میں گیس جو پروڈیوس ہو رہی وہی دی جاسکتی ہے، جتنی گیس ہوتی ہے وہ بانٹ دیتے ہیں، سب سے پہلے غریب کا خیال رکھنا ہے، وزیراعظم نے کہا غریب کے حق میں مشکل فیصلہ کرنا ہے، ملک میں 80 فیصد لوگ غریب ہیں، وزیراعظم نے کہا غریب کا پہلا حق ہونا چاہیے، وزیراعظم کہتے ہیں لیڈرشپ کے ساتھ بیٹھ کر مسائل حل کریں، زیادہ گیس ڈومیسٹک سیکٹر کو دی جا رہی ہے،انڈسٹری ہمارے لئے بہت اہم ہے، غریب کا روزگار انڈسٹری سے جڑا ہے۔