ملک کے نام میں تبدیلی،راہل گاندھی نے مودی کو آڑے ہاتھوں لے لیا

Sep 11, 2023 | 13:29:PM
ملک کے نام میں تبدیلی،راہل گاندھی نے مودی کو آڑے ہاتھوں لے لیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بھارت کے نام میں تبدیلی کے حوالے سے اس وقت دنیا میں بحث جاری ہے،بھارت میں یہ موضوع بہت قابل ذکر بنا ہوا ہے،ایسے میں اپوزیشن لیڈر اورکانگریس رہنما بھی پیچھے نہیں رہے۔

بھارت کے اپوزیشن لیڈراورکانگریس رہنما راہول گاندھی نے مودی حکومت کی جانب سے آئینی طور پر انڈیا کا نام تبدیل کرنے کے فیصلے بے تکا پن قرار دے دیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت کے اپوزیشن لیڈر راہول گاندھی ان دنوں یورپ کے دورے پر ہیں جہاں برسلز میں صحافیوں سے گفتگو کے دوران ان سے جی 20 کانفرنس کے دعوت نامے پرانڈیا کی بجائے بھارت لکھے جانے پر سوال کیا گیا۔

ضرورپڑھیں:پاک بھارت ٹاکرے کے امکانات روشن، مطلع صاف ہو گیا

صحافی کے سوال پر راہول گاندھی نے کہا کہ مودی حکومت کا انڈیا نام تبدیل کرنا تقسیم کی ایک حکمت عملی ہے۔یہ بہت دلچسپ ہے کہ ہم ہر وقت گوتم اڈانی کے سرمایہ دارانہ نظام پر آواز اٹھاتے ہیں اور وزیراعظم مودی اب ایک نئی ڈرامائی تقسیم کے ساتھ سامنے آئے ہیں۔

راہول گاندھی کا کہنا تھا کہ مودی حکومت کی جانب سے آئینی طور پر انڈیا کا نام تبدیل کرنا ایک بے تکا پن ہے۔

واضح رہےکہ مودی حکومت آئینی طور پر انڈیا کا نام تبدیل کرکے ’ری پبلک آف  بھارت‘ رکھنے کی تیاری کررہی ہے جس ضمن میں آئین میں ترمیم کے لیے پارلیمنٹ کا اجلاس بھی طلب کیا گیا ہے جب کہ جی 20 سمٹ میں بھارتی صدر کے دفتر سے جاری دعوت نامے میں ری پبلک آف انڈیا کی بجائے ری پبلک آف بھارت استعمال کیا گیا ہے۔