ہر پاکستانی سیلاب متاثرین کی بحالی میں حکومت کا ساتھ دے،احسن اقبال

Sep 11, 2022 | 18:34:PM
وفاقی وزیر احسن اقبال، اندرون سندھ، سیلابی پانی میں گھرا، ہر پاکستانی، حکومت کا ساتھ دے،
کیپشن: احسن اقبال، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)وفاقی وزیر احسن اقبال کاکہناہے کہ اندرون سندھ ابھی تک سیلابی پانی میں گھرا ہوا ہے،اتنی بڑی آفت سے کوئی ترقی یافتہ ملک بھی نمٹ نہیں سکتا،ہر پاکستانی بحالی کی کوششوں میں حکومت کا ساتھ دے۔
نارووال میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہاکہ موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے پاکستان کو سیلاب کا سامنا ہے، سیلاب کی وجہ سے ہماری معیشت بری طرح متاثر ہوئی ہے، پوری قوم کو متحد ہو کر سیلاب کی تباہی سے ملکرنمٹنا ہو گا۔
وفاقی وزیر کا مزید کہناتھا کہ سیلابی پانی اترنے تک ریسکیو اور ریلیف آپریشن جاری رکھنا پڑے گا،مسلح افواج کی ٹیمیں متاثرین کیلئے امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں ، جہاں پانی کی سطح تھوڑی کم ہوئی وہاں بحالی کی سرگرمیاں شروع کردی گئیں،ان کاکہناتھا کہ دوست ممالک اور عالمی برادری کی جانب سے تعاون فراہم کیا جارہا ہے، متعلقہ ادارے ریلیف، بحالی کے کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں، بحالی کی سرگرمیوں میں شفافیت کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: گزشتہ میچ پاکستان ٹیم کیلئے ویک اپ کال تھی ، شاہد آفریدی