ایم کیو ایم میں پھوٹ پڑ گئی ،اہم اجلاس طلب

Sep 11, 2022 | 12:18:PM
 ایم کیو ایم , کامران ٹیسوری ,رابطہ کمیٹی,فاروق ستار,24نیوز
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان میں کامران ٹیسوری کی واپسی اور ڈپٹی کنوینر کے عہدے پر بحالی سے پھوٹ پڑگئی۔

ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی نے کامران ٹیسوری کی ڈپٹی کنوینر کے عہدے پر بحالی اور حالیہ فیصلے پر کل اہم اجلاس طلب کرلیا، رابطہ کمیٹی کا اہم اجلاس کل پانچ بجے عارضی مرکز پر طلب کیا گیا اور  تمام اراکین کو حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی۔

ضرور پڑھیں : قائداعظم محمد علی جناحؒ کے فرمودات ہمارے لئے مشعل راہ ہیں:مراد علی شاہ 

ذرائع نے بتایا کہ کامران ٹیسوری کے معاملے پر اختلافات اور رہنماؤں کی ناراضی پر بھی بات ہوگی اور رابطہ کمیٹی کے ارکان حالیہ فیصلوں پر رائے خالد مقبول کے سامنے رکھیں گے، ڈپٹی کنوینر کیلئے پارٹی آئین کے تحت دو تہائی اکثریت ضروری ہے۔

خیال رہے کہ رابطہ کمیٹی نے کامران ٹیسوری کو ڈپٹی کنوینر کے عہدے پر بحال کیا تھا جس کے بعد پارٹی میں اختلافات سامنے آئے تھے، کامران ٹیسوری اور فاروق ستار کو ایم کیو ایم پاکستان کی رابطہ کمیٹی نے 5 فروری 2018 کو دو تہائی اکثریت کے فیصلے سے پارٹی سے نکالا تھا۔