شہرام ترکئی کے چچا کی پارٹی رکنیت معطل، وجہ بھی سامنے آگئی 

Nov 11, 2022 | 17:55:PM
خیبرپختونخوا، وزیرتعلیم شہرام ترکئی، چچا، پی ٹی آئی رکنیت معطل،
کیپشن: پی ٹی آئی پرچم، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) خیبرپختونخوا کے وزیر تعلیم شہرام ترکئی کے چچا اقبال بلند کی پی ٹی آئی رکنیت معطل کردی گئی، اقبال بلند نے گذشتہ دنوں صوبائی وزرا شہرام ترکئی اور کامران بنگش کی موجودگی میں پی ٹی آئی کےخلاف نعرہ بازی کی تھی۔
پی ٹی آئی کے صوبائی صدر پرویز خٹک کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق صوبائی وزیر شہرام ترکئی کے چچا اور پی ٹی آئی پشاور ریجن کے سابق سینئر نائب صدر اقبال بلند کی پارٹی رکنیت معطل کردی گئی ہے۔سیکرٹری اطلاعات پی ٹی آئی خیبرپختونخوا ظاہر شاہ طورو نے بتایا کہ اقبال بلند کی رکنیت معطلی پارٹی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر عمل میں لائی گئی۔
بلند اقبال نے ایک تقریب میں صوبائی وزرا شہرام ترکئی اور کامران بنگش کی موجودگی میں پی ٹی آئی کے خلاف نعرہ بازی کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: بلوچستان، مسلح افراد کی فائرنگ، 4 افراد جاں بحق