یوکرین تنازع ۔ جوہری جنگ کا امکان نہیں، روس

Mar 11, 2022 | 13:34:PM
 روسی وزیرخارجہ ،فائل فوٹو
کیپشن: روسی وزیرخارجہ ،فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) روسی وزیرخارجہ لاروف کا کہنا ہے کہ یوکرین تنازع میں جوہری جنگ  کا کوئی امکان نہیں۔

برطانوی خبرایجنسی کے مطابق روسی وزیرخارجہ سرگئی لاروف نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ انہیں نہیں لگتا کہ یوکرین کا تنازع جوہری جنگ میں تبدیل ہوسکتا ہے۔روسی وزیرخارجہ کا مزید کہنا تھا کہ جوہری جنگ سے متعلق بات مغربی ممالک نے شروع کی۔

یاد رہےیوکرین تنازع کا رخ جوہری جنگ کی طرف ہونے کا امکان نظرنہیں آتا ہے، روس آئندہ کبھی  کبھی مغربی ممالک  پر انحصار نہیں کرنا چاہتا۔

  خیال رہے سرد جنگ کے بعد روس اور امریکا کے پاس  سب سے زیادہ جوہری ہتھیار ہیں، یوکرین پرحملے کے بعد روس کے صدر ولادی میرپوٹن نے 27 فروری کو روسی فوج کے جوہری تنصیبات سے متعلق یونٹ (نیوکلیئر فورس) کو ہائی الرٹ رہنے کا حکم دیا تھا۔روس کی جانب سے جوہری یونٹ کوالرٹ کرنے پرمغربی ممالک نے روسی جوہری حملے کا خدشہ ظاہرکیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:    سپر سانک میزائل، بھارتی ناظم الامور دفترخارجہ طلب ،پاکستان کا شدید احتجاج