کم آمدنی والے افراد کیلئے خوشخبری؛ اپنا گھر بنانا آسان ہوگیا

Mar 11, 2022 | 12:46:PM
 کم آمدنی والے افراد کیلئے خوشخبری؛ اپنا گھر بنانا آسان ہوگیا
کیپشن: گھر بنانا آسان (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)عالمی بنک نے پاکستان کے لیے 43 کروڑ 50 لاکھ ڈالر قرض کی منظوری دے دی ‏۔قرض فراہمی سے گھروں کی ضروریات پورا کرنے میں مدد ملے گی۔

تفصیلات کےمطابق عالمی بنک نے پاکستان کے لیے 43 کروڑ 50 لاکھ ڈالر قرض کی منظوری دے دی ‏۔قرض کی رقم ہاؤسنگ منصوبوں،پنجاب اربن لینڈ سسٹم کے لئے فراہم کی جائے گی۔قرض کی رقم سے کم آمدنی والے افراد کو گھر بنانےکے لئے قرض دیا جائے گا۔

عالمی بنک ذرائع کا کہناتھا کہ قرض کی رقم پنجاب ہاؤسنگ پروگرام میں بھی استعمال کی جائے گی۔قرض فراہمی سے گھروں کی ضروریات پورا کرنے میں مدد ملے گی۔‏8 کروڑ 50 لاکھ ڈالر پاکستان ہاؤسنگ فنانس پراجیکٹ کے لئےخرچ کی جائے گی۔

‏15 کروڑ ڈالر کی رقم پنجاب اربن لینڈ سسٹم پراجیکٹ پر خرچ ہو گی۔‏20 کروڑ ڈالر پنجاب ہاؤسنگ پروگرام کے لیے خرچ کی جائے گی۔