آسٹریلوی ہائی کمشنر کی وزیر اعظم کی کوآرڈینیٹر سےملاقات, ترقیاتی امور پر تبادلہ خیال 

Jun 11, 2024 | 23:09:PM
 آسٹریلوی ہائی کمشنر کی وزیر اعظم کی کوآرڈینیٹر سےملاقات, ترقیاتی امور پر تبادلہ خیال 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24 نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(روزینہ علی) آسٹریلوی ہائی کمشنر ایچ ای نیل ہاکنز کی وزیر اعظم کی کوآرڈینیٹر برائے موسمیاتی تبدیلی رومینہ خورشید عالم سے  ملاقات کی ،دوطرفہ دلچسپی کے مختلف ترقیاتی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ 

وزیر اعظم کی کوآرڈینیٹر برائے موسمیاتی تبدیلی رومینہ خورشید عالم اور  آسٹریلوی ہائی کمشنر   ایچ ای نیل ہاکنز نے ملاقات میں آبی تحفظ، توانائی، زراعت، موسمیاتی تبدیلی اور قریبی تعاون پر اتفاق کیا ، آسٹریلوی ہائی کمشنر نے کہا کہ ہمارا ملک پاکستان کو پانی کے بڑھتے ہوئے بحران سے نمٹنے تکنیکی مدد فراہم کرے گا، تمام سطحوں بالخصوص زراعت کے شعبے میں پانی کے انتظام کو بہتر بنانے کیلئےہر ممکن تکنیکی مدد فراہم کرے گا۔

وزیر اعظم کی کوآرڈینیٹر برائے موسمیاتی تبدیلی رومینہ خورشید عالم  نے کہا کہ پانی کی حفاظت پاکستان کی ترقی کا سب سے اہم چیلنج ہے،پانی کا پائیدار انتظام پائیدار ترقی کیلئےناگزیر ہے، ان ترقیاتی چیلنجوں سے نمٹنے اور پاکستان کے پانی کے بحران سے نمٹنے کیلئے آسٹریلوی حکومت کی حمایت قابل تعریف ہے،ہم آسٹریلوی حکومت کی تکنیکی اور مالی معاونت سے مستفید ہونے کیلئے دو طرفہ تعلقات کو مزید گہرا کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے، اس موقع پر   رومینہ خورشید نےآسٹریلوی حکومت کا  بھی شکریہ ادا کیا۔ 

 ہائی کمشنر H.E  نیل ہاکنز کا پاکستان کے ساتھ قریبی تعاون کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا  کہ پاکستان میں آسٹریلوی حکومت کی بنیادی توجہ موسمیاتی تبدیلی اور جنس پر کام کرنا ہے ۔

اس موقع پر آسٹریلوی ہائی کمشنر نے وزیراعظم کی کوآرڈینیٹر رومینہ خورشید کو کافی ٹیبل بک 'آسٹریلین جرنی ہمارا ملک' بھی پیش کی ، دونوں فریقوں نے موسمیاتی اقدامات میں اپنے تعلقات کو مزید گہرا کرنے کے لیے مستقل مصروفیات پر بھی اتفاق کیا گیا۔ 

یہ بھی پڑھیں: وزیر اعظم نے کابینہ کا خصوصی اجلاس طلب کرلیا