کسٹم حکام کی بڑی کارروائی، 12 کروڑ سے زائد مالیت کے امپورٹڈ سگریٹ برآمد

Jun 11, 2023 | 20:40:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)کسٹم حکام کی جانب سے کوئٹہ میں بڑی کارروائی سامنے آئی ہے، 12 کروڑ روپے سے زائد مالیت کے غیر ملکی برانڈ کے سگریٹس پکڑے گئے۔

 تفصیلات کےمطابق کوئٹہ میں اسمگلروں کے خلاف کارروائیاں تیز  کر دی گئی ہیں،  کسٹم ڈیپارٹمنٹ کے موبائل سکواڈز نے  بڑی تعداد میں غیر ملکی برانڈ کے سگریٹس برآمد کی ،  21490 سٹیکز  سگریٹ برآمد کی گئیں، کوئٹہ برآمد کی گئی سگریٹ کی مالیت  12 کروڑ روپے سےزائد بنتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:روس سے سستا تیل پاکستان پہنچ گیا

 کسٹم حکام کی جانب سے دیگرکارروائیوں میں قیمتی سامان بھی پکڑا گیا، پکڑی  جانےوالی اشیا میں نان کسٹم پیڈ گاڑیاں،   سمگل شدہ کپڑا،ٹائرز، ڈیزل، پان ،پراگ ،چینی اور الیکٹرانک اشیاء شامل ہیں۔