پیپلز پارٹی کو بڑا نقصان، سینئر ترین رہنما انتقال کرگئے

Jun 11, 2022 | 16:49:PM
پاکستان پیپلز پارٹی، سینئر رہنما، انتقال
کیپشن: سکندر میندھرو، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پیپلز پارٹی کے اہم سینئر رہنما اور سینیٹر ڈاکٹر سکندر علی میندھرو جہان فانی سے کوچ کرگئے ہیں۔ ذرائع سندھ حکومت نے ڈاکٹر سکندر میندھرو کے انتقال کی تصدیق کر دی ہے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ ڈاکٹر سکندر میندھرو کینسر کے عارضے میں مبتلا تھے اور امریکا میں زیرعلاج تھے۔

پارٹی ذرائع کا بتانا ہے کہ سکندر میندھرو دو ماہ سے امریکا کے اسپتال میں زیر علاج تھے۔ مرحوم کے اہلخانہ نے قریبی حلقوں کو بتایا ہے کہ ڈاکٹر سکندر علی کی میت پاکستان لائی جائے گی۔

سات جولائی 1943 کو پیدا ہونے والے 78 سالہ سینیٹر سکندر میندھرو کا تعلق سندھ کے ضلع بدین سے تھا، وہ 2013 سے 2018 کے دوران ممبر سندھ اسمبلی بھی رہے اور وزیر صحت کا قلمدان ان کے پاس رہا۔

یہ بھی پڑھیں:پائلٹ کی حاضردماغی، دبئی جارہی پرواز کو خوفناک حادثے سے بچا لیا

ڈاکٹر سکندر میندھرو 4 بار رکن سندھ اسمبلی رہ چکے ہیں، سکندر میندھرو نے سندھ یونیورسٹی سے ایم بی بی ایس کی ڈگری حاصل کی تھی۔