اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل نے پاکستان  سے متعلق رپورٹ کو متفقہ طور پر منظور کر لیا

Jul 11, 2023 | 19:38:PM
Pakistan rejects Israel's allegations about human rights violations, 24News
کیپشن:  اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل نے آج پاکستان کے متعلق رپورٹ کو متفقہ طور پر منظور کر لیا ۔کئی ریاستوں اور سول سوسائٹی کی تنظیموں نے پاکستان کے اقدامات کی تعریف کی۔
سورس: twitter
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

محسن الملک: اسلام آباد میں دفتر خارجہ کے ترجمان نے آج بتایا کہ اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل نے آج پاکستان  سے متعلق رپورٹ کو متفقہ طور پر منظور کر لیا۔ کئی ریاستوں اور سول سوسائٹی کی تنظیموں نے پاکستان کے اقدامات کی تعریف کی۔  انسانی حقوق کے فروغ میں حاصل کردہ پیش رفت پر پاکستان کی تعریف کی گئی۔  

اسرائیلی مندوب نے اجلاس میں سیاسی محرکات پر مبنی بیان بازی کی۔ پاکستان کے دفتر خارجہ نے اسرائیل کے اس اجلاس میں رویہ کی مذمت کی اورکہا کہ فلسطینیوں پر ظلم ڈھانے والے اسرائیل کی انسانی حقوق پر پاکستان کو نصیحت کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔

دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ اسرائیل کی بیان بازی  اقوام متحدہ کے اس سیشن کے مثبت لہجے  سے متصادم ہے۔

اسرائیل کی پاکستان پر بیان بازی اس اجلاس میں باقی ریاستوں کی  اکثریت کے بیانات سے متصادم ہے۔

 ترجمان نے کہا کہ اسرائیل کی فلسطینیوں پر ظلم و ستم کی طویل تاریخ ہے۔ پاکستان اسرائیل کی اس تاریخ کےپیش نظر،  انسانی حقوق کے تحفظ کے بارے  میں ازخود اقدامات کرسکتاہے۔

 ترجمان نے کہا کہ پاکستان اسرائیل کے مشورے کے بغیر یقینی اقدامات  کر سکتا ہے۔