پیپلز پارٹی کا ملتان سے ٹکٹوں کا اعلان ، ایک ہی گھر سے 4 امیدوار سامنے آ گئے

Jan 11, 2024 | 18:25:PM
پیپلز پارٹی کا ملتان سے ٹکٹوں کا اعلان ، ایک ہی گھر سے 4 امیدوار سامنے آ گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ذوہیب بخاری)پاکستان پیپلزپارٹی نے ملتان کے 3 قومی اور 7 صوبائی حلقوں سے امیدواروں کا اعلان کر دیا ۔ 

تفصیلات کےمطابق ملتان کے حلقہ این اے 148 سے سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کو پارٹی ٹکٹ جاری کیا گیا ہے، خوشکن  بات یہ ہے کہ  پیپلز پارٹی نے گیلانی خاندان سے 4 امیدوار میدان میں  اتارے ہیں ، این اے 151 سے یوسف رضا گیلانی کے صاحبزادے علی موسی گیلانی ، این اے 152 سے یوسف رضا گیلانی کے صاحبزادے عبدالقادر گیلانی  جبکہ صوبائی نشست پر پی پی 213 سے یوسف رضا گیلانی کے صاحبزادے علی حیدر گیلانی کو پارٹی ٹکٹ جاری کیا گیا ہے ۔

دیگر امیدواروں کی بات کی جائے تو پی پی 214 سے بیرسٹر سید مدثر شاہ,پی 215 سے شکیل حسین لابر ، پی پی 216 سے سید غلام مصطفی شہزاد ،پی پی 218 سے رانا سجاد ، پی پی 219 سے واصف مظہر راں اور پی پی 221 سے میاں کامران عبداللہ مڑل کو  پیپلز پارٹی نے امیدوار منتخب کیا ہے ۔
دوسری جانب این اے 175 اور این اے 176 سے مہر ارشاد سیال اور نوابزادہ افتخار  کو پاکستان پیپلز پارٹی نے امیدوار منتخب  کیا ہے، مظفرگڑھ  کے حلقہ پی پی 268 سے عبدالحسین ترگڑ کو ٹکٹ جاری کیا گیا ہے ، پیپلز پارٹی نے پی پی 269 سے علمدار قریشی ،پی پی 270 سے چودھری عدنان خالد کو ٹکٹ جاری کیا ہے ۔
یہ بھی پڑھیں :