کراچی، انٹرمیڈیٹ کے ضمنی امتحانات 2023ء کا شیڈول جاری

Jan 11, 2024 | 18:12:PM
کراچی، انٹرمیڈیٹ کے ضمنی امتحانات 2023ء کا شیڈول جاری
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) کراچی میں گیارہویں اور بارہویں جماعتوں کے ضمنی 2023ء کے شیڈول کا اعلان کردیا گیا۔

ناظم امتحانات کے مطابق ضمنی امتحانات بروز پیر 15جنوری 2024ء سے شروع ہوں گے اور 6 فروری 2024ء تک جاری رہیں گے جن میں 24 ہزار 6 سو 9 طلبہ و طالبات شریک ہوں گے۔

امتحانات میں سائنس پری میڈیکل، پری انجینئرنگ، سائنس جنرل، ہوم اکنامکس، کامرس ریگولر اور کامرس پرائیویٹ کے پرچے ہوں گے، اس کے علاوہ آرٹس ریگولر، آرٹس پرائیویٹ، خصوصی امیدواروں اور ہوم اکنامکس گروپس کے امتحانات بھی لیے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیے: پشاور، فارماسیوٹیکل کمپنی کا کھانسی کے شربت میں زہریلے اجزاء کا انکشاف

ناظم امتحانات کے مطابق شام کی شفٹ میں 24 ہزار 6 سو 9 طلبہ و طالبات شرکت کریں گے۔

خیال رہے کہ انٹرمیڈیٹ کے ضمنی امتحانات کیلئے 47 امتحانی مراکز قائم کیے گئے ہیں جبکہ امتحانات کے پرامن و بلاتعطل انعقاد کیلئے ایڈیشنل چیف سیکرٹری، یونیورسٹیز اینڈ بورڈز، سیکریٹری کالجز، کمشنر کراچی، ڈائریکٹر جنرل رینجرز، آئی جی پولیس اور کے الیکٹرک کو خطوط لکھے جاچکے ہیں۔

اسی طرح نقل کی روک تھام کیلئے کمشنر آفس کراچی مانیٹرنگ سیل بھی قائم کیا جائے گا۔