قومی ویمن کرکٹ ٹیم جنوبی افریقا کے دورے پر چلے گئی

Jan 11, 2021 | 22:54:PM
قومی ویمن کرکٹ ٹیم جنوبی افریقا کے دورے پر چلے گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم دورہ جنوبی افریقہ کےلئے چلی گئی،جوریہ خان 17 رکنی سکواڈ کی قیادت کر رہی ہیں ،ٹیم دبئی کے راستے ڈربن جائے گی۔
تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم کی کپتان و سینئربیٹس ویمن بسمہ معروف مصروفیت کے باعث سیریز کا حصہ نہیں،کھلاڑیوں میں ایمن انور، عالیہ ریاض، انم امین شامل ہیں،عائشہ نسیم،عائشہ ظفر، ڈیانا بیگ،فاطمہ ثنا بھی ٹیم کا حصہ ہیں ،ان کے علاوہ کائنات امتیاز،منیبہ علی، ناہیدہ خان، نشرہ سندھو بھی قومی ٹیم میں شامل ہیں، نداڈار ، اومائمہ سہیل، سعدیہ اقبال،سدرہ نواز اورسیدہ عروب شاہ بھی ٹیم کے ساتھ ہیں۔
 سیریز کا آغاز 20 جنوری سے ہوگا، سیریز میں3 ایک روزہ انٹرنیشنل اور اتنے ہی ٹی ٹوینٹی میچز ہوں گے ،سیریز کا مقصد ورلڈ کپ2020 کےلئے جولائی میں ہونے والے کوالیفائی کی تیاری ہے ،پہلا اور دوسرا ون ڈے انٹرنیشنل میچ 20اور23 جنوری کو ڈربن میں کھیلا جائے گا ،تیسرا ون ڈے انٹرنیشنل 26جنوری کو پیٹرزماریٹزبرگ میں ہوگا۔
 29 جنوری کوپہلا ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل پیٹرزماریٹزبرگ میں طے ہے ،دوسرا ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل31 جنوری کو اسی مقام پر کھیلا جانا ہے، تیسرا اور آخری ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچ ڈربن میں 3 فروری کو منعقد ہوگا۔