این اے 15 مانسہرہ؛نوازشریف کی ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی استدعا پر تحریری حکمنامہ جاری

Feb 11, 2024 | 22:39:PM
این اے 15 مانسہرہ؛نوازشریف کی ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی استدعا پر تحریری حکمنامہ جاری
کیپشن: نوازشریف، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عثمان خان)الیکشن کمیشن نے ن لیگ کے قائد نوازشریف کی قومی اسمبلی کے حلقے این اے 15 مانسہرہ میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی استدعا پر تحریری حکمنامہ جاری کردیا۔
درخواست پرچیف الیکشن کمشنرسکندرسلطان راجہ کی سربراہی میں چاررکنی کمیشن نے سماعت کی،کمیشن نے امیدوارمیاں نوازشریف کی درخواست پرآر او سے 3 دن میں جواب طلب کرلیا۔
حکمنامے میں کہا گیا ہے کہ فارم 47کے مطابق آزادامیدوار محمدگستاسب خان نے 105249ووٹ لئے،درخواست گزارمیاں نوازشریف نے 80382ووٹ حاصل کئے، درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ امیدوارنے حلقے میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی استدعاکی، 125پولنگ سٹیشنزکے فارم45کے نتائج وصول کئے بغیرفارم47جاری کیاگیا۔
یادرہے کہ سابق وزیراعظم نوازشریف نے این اے 15 کے نتائج کو چیلنج کیاتھا،حلقے میں 9082ووٹ مستردہوئے جبکہ ڈالے گئے ووٹوں کی شرح 38.38رہی۔

یہ بھی پڑھیں: تعلیمی اداروں میں پیر کو چھٹی کا اعلان