متحدہ عرب امارات میں شدید بارشوں کے باعث تعلیمی اداروں میں چھٹی کا اعلان

Feb 11, 2024 | 21:17:PM
متحدہ عرب امارات میں شدید بارشوں کے باعث تعلیمی اداروں میں چھٹی کا اعلان
کیپشن: یو اے ای میں بارش، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)متحدہ عرب امارات میں شدید بارشوں کے بعد تعلیمی اداروں میں پیر  کو چھٹی کا اعلان کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق یو اے ای کی 7 میں سے 6  ریاستوں میں شدید بارش کے بعد تعلیمی اداروں میں پیر کو چھٹی دے دی گئی،متحدہ عرب امارات کی ریاستوں ابوظبی، دبئی، شارجہ، فجیرہ، عجمان اور  راس الخیمہ میں گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش ہوئی،جس کے بعد محکمہ موسمیات نے خراب موسم کا الرٹ جاری کر دیا ہے اور  مزید بارشوں کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

 محکمہ تعلیم نے دبئی اور شارجہ کے تعلیمی اداروں میں پیرکو چھٹی کا اعلان کردیا ہے۔

اماراتی حکام نے سرکاری و نجی کمپنیوں کے ملازمین کو گھروں سےکام کرنےکی ہدایت کی ہے، حکام نے شہریوں کو  غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کی ہدایت بھی کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: این اے 67 اور پی پی 38 میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کس جماعت کے امیدوار کامیاب قرار، ووٹرز کیلئے اہم خبر