پی پی 37 حافظ آباد ، لیگی امیدوار کی جیت چیلنج، ہارنے والےامیدواروں نےبڑا الزام بھی عائد کر دیا

Feb 11, 2024 | 09:54:AM
پی پی 37 حافظ آباد ، لیگی امیدوار کی جیت چیلنج، ہارنے والےامیدواروں نےبڑا الزام بھی عائد کر دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(میاں مظہر ) عام انتخابات 2024 کے نتائج کا اعلان تیسرے روز بھی جاری ہے تو دوسری طرف ہارنے والےامیدواروں کی جانب سے نتائج چیلنج کرنے کاسلسلہ بھی چل نکلاہے ۔

تفصیلات کےمطابق حافظ آباد سے پنجاب اسمبلی کے حلقے پی پی 37 میں بوگس ووٹ ڈالنے کا الزام عائد کرتے ہوئے ہارنے والے آئی پی پی اور آزاد امیدوار نے ہائی کورٹ سے رجوع کر لیا ہے، ہارنے والے امیدواروں کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ہمارے حلقے میں ہزاروں جعلی ووٹ پکڑے گئے ،مسلم لیگ ن کے امیدواروں کو جتانے کے لئے جعلی ووٹ شامل کیے گئے،پریزائڈنگ افیسران پولنگ سٹیشنوں پر بے بس نظر آئے۔ 

رات گئے امیدواروں کی جانب سے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا گیا کہ پی پی 37کے کئی پولنگ سٹیشنوں پر بوگس بیلٹ پیپرز اور جعلی ووٹ گنتی میں شامل کئے گئے، ہم ان نتائج کو نہیں مانتے ،ہائی کورٹ درخواست دے دی ہے انشااللہ انصاف ملے گا ۔