کیا خواتین کو خوبصورت کہنا ،گڈ مارننگ مسیجز ہراسمنٹ ہے؟ کشمالہ طارق کا اہم بیان 

Feb 11, 2022 | 22:56:PM
کشمالہ طارق، خواتین، خوبصورت کہنا، ہراسمنٹ،
کیپشن: وفاقی محتسب کشمالہ طارق، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24 نیوز)وفاقی محتسب برائے انسداد ہراسیت کشمالہ طارق نے کہا ہے کہ خواتین کو خوبصورت کہنا گڈ مارننگ ، شاعری یا گڈ نائٹ کے میسجز ہراسمنٹ میں آتا ہے،وویمن پراپرٹی رائٹس کا قانون آ گیا ہے ،خواتین کو اگر پراپرٹی میں حصہ نہیں مل رہا تو وہ رابطہ کریں وفاقی محتسب دو ماہ میں فیصلہ کرتا ہے۔
وفاقی محتسب برائے انسداد ہراسیت کشمالہ طارق نے اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں تقریب سے خطاب میں کہا کہ ہمارے پاس وویمن پراپرٹی رائٹس کا قانون آیا ہے لیکن خواتین کو یہ نہیں پتہ کہ ان کے حقوق کیا ہیں ؟اگر خواتین کو پراپرٹی میں حصہ نہیں مل رہا تو وہ ہمارے ادارے سے رابطہ کریں وفاقی محتسب برائے انسداد ہراسیت دو ماہ میں فیصلہ کرتا ہے۔کشمالہ طارق نے کہا خواتین وکیل کے بغیر آن لائن بھی درخواست دے سکتی ہیں، انسداد ہراسیت سے متعلق نیا قانون اس حکومت کی بہترین کارکردگی کا مظہر ہے ،خواتین کو انصاف تبھی ملے گا جب اسے رپورٹ کیا جائے گا،اگر خواتین کو کوئی کہہ دے خوبصورت لگ رہی ہو تو یہ ہراسیت ہے۔کشمالہ طارق نے کہا کہ تمام اداروں کے اندر جنسی ہراسیت کی کمیٹی بنانا ضروری ہے ،ہمارا ادارہ اب تک 4 ہزار سے زائد کیسز کے فیصلے کر چکا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پی ڈی ایم کا حکومت کیخلاف تحریک عدم اعتماد لانے کا اعلان